کتاب معارف علم غیب

کتاب معارف علم غیب  مرتّبہ : مولانا ارسلان احمد مصباحی (بنارسی) عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)تخصص فی الحدیث سال دوم مکتب صراط پبلیکیشنز [مراد آباد]


کتاب معارف علم غیب

 مرتّبہ : مولانا ارسلان احمد مصباحی (بنارسی)


16 ذو الحجہ 23 جون / بروز اتوار عزیز گرامی وقار مولانا ارسلان مصباحی (مدن پورہ) کے گھر بغرض ملاقات حاضر ہوئی ، مختلف ٹوپک پر تبادلۂ خیال ہوا ، اسی دوران موصوف نے اپنی تصنیف لطیف بنام `”معارف علم غیب”` عطا فرمائی ، یہ کتاب ہند کے مشہور اشاعتی مکتب صراط پبلیکیشنز [مراد آباد] سے شائع ہوئی ہے، کتاب کا سرِ ورک جہاں دیدہ زیب ہے وہیں کتاب کے صفحات ، فارمیٹنگ بھی بہترین انداز پر کی گئی ہے ، موصوف نے شروع میں کسی دوسرے موضوع پر لکھنے کا ارادہ کیا تھا مگر حضرت علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی حفظہ اللہ نے عقائد پر کچھ لکھنے کا حکم دیا، چناں چہ کم وقت ہی میں علم غیب جیسے مشہور موضوع پر کتاب تیاری کرکے حضرت نعمانی صاحب کی بارگاہ میں بغرض تصحیح پیش کی ، حضرت نے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کتاب کی اول تا آخر تصحیح فرماکر تقریظ بھی عطا فرمائی ، ساتھ میں بدر الفقہا علامہ مفتی بدر عالم مصباحی [ پرنسپل : الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ] نے بھی کتاب پر تقریظ عطا فرمائی ہے ۔ جس سے کتاب کی اہمیت کو مزید چار چاند لگ گئے ۔ 

کتاب اپنے موضوع پر مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ جامع بھی ہے ، شروع میں غیب کے لغوی و اصطلاحی معانی ذکر کرنے کے بعد علم غیب مصطفیٰ ﷺ کے اثبات پر قرآنی آیات مع تفسیری افادات ، بظاہر غیر خدا کے لیے علم غیب کے انکار پر مشتمل آیات کی درست تشریحات ، علم غیب کے متعلق 44 احادیث عربی متن مع ترجمہ و حوالہ ذکر کیا گیا ہے ۔ 
یہ کتاب عوام اہلسنت کے لیے مؤلف کی طرف سے بہترین تحفہ ہے ، لوگوں کو چاہیے خود بھی مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی مطالعہ کا ذہن دیں، کتاب ملک کے مشہور و معروف مدارس ، لائبریریوں اور علماے کرام تک پہنچے تو قبولیت عامہ میں اضافہ بھی ہوگا اور زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں گے ۔ 

[ کتاب *معارف علم غیب* حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں ! 9927187748 ]  

             ✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)
             تخصص فی الحدیث سال دوم 
          📍مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور

Related Posts

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

کتبہ:محمد مناظر حسین (کٹیہار ، بہار) مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے انسان زبان و بیان کا شہسوار ہے، لیکن یہی زبان جب بے لگام ہو جائے تو دلوں…

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات) سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں آج سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے۔…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You Missed

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 217 views
مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 237 views
مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 389 views
سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 289 views
جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ