سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

کتبہ:مولانا محمد مہتاب رضا مدنی (11/07/2025)

سین اور قاف کی طاقت (تحریر کی اہمیت)

تاریخ گواہ ہے کہ سین اور قاف حکومت بلکہ نظامِ عالم بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سین یعنی سیف (تلوار)
قاف یعنی قلم
تاریخ گواہ ہے کہ سین اور قاف حکومت بلکہ نظامِ عالم بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سین یعنی سیف (تلوار)
قاف یعنی قلم
تاریخ کے اوراق شاہد ہیں کہ جب کبھی نوکِ قلم نے سینۂ قرطاس پر جنبش دی، تخت و تاج لرز گئے۔ تلوار بظاہر طاقت کی علامت ہے، مگر قلم دل و دماغ پر حکومت کرتی ہے، اور دلوں پر حکمرانی تخت سے کہیں زیادہ پائیدار ہوتی ہے۔جہاں شمشیر فتح کا دروازہ کھولتی ہے، وہیں قلم ذہنوں کو جیت کر نسلوں کا رُخ موڑ دیتی ہے،
اس لیے کہ تلوار سے فتح کیا گیا شہر، کبھی بھی اس سے زیادہ طاقتور شخص چھین سکتا ہے، مگر ایک مقبول تحریر ہمیشہ باقی رہتی ہے۔جیسے امام بخاری کو گزرے ہوئے صدیاں بیت گئیں، کتنی حکومتیں، کتنی بادشاہتیں بدل گئیں،
مگر امام بخاری کی لکھی گئی صحیح بخاری آج بھی دلوں پر راج کرتی ہے۔دنیا میں بہت سی ایسی تحریکات اور انقلابات آئے
جو نہ بندوق سے، نہ ہتھیار سے  بلکہ قلم سے شروع ہوئے،
اور بہت سے فتنوں کو تلوار نہیں بلکہ قلم کے زور پر سرد کیا گیا۔
1. مارٹن لوتھر کا 95 نکاتی منشور
16ویں صدی میں مارٹن لوتھر نامی ایک جرمن پادری نے چرچ کی کرپشن کے خلاف ایک تحریر نشر کی،
جسے ” 95 تھیسز ” کہتے ہیں۔
اس نے کیتھولک چرچ کے بدعنوان نظام پر قلم اٹھایا۔
یہ تحریر پورے یورپ میں پھیل گئی، اور وہی بنیاد بنی پروٹسٹنٹ تحریک کی، جس نے یورپ کا مذہبی، سیاسی، اور معاشی نظام بدل کر رکھ دیا۔ سلطنتیں ٹوٹیں، چرچ کی طاقت ختم ہوئی۔
2. فرانسیسی انقلاب (1789)
روسو، والٹیئر اور منتسکیو جیسے مفکرین کی تحریروں نے عوام کو یہ احساس دلایا کہ بادشاہت ظلم ہے، اور عوام کو آزادی اور حقوق ملنے چاہییں۔
ان کے مضامین اور کتابوں نے عوام کے جذبات کو بھڑکایا،
اور وہی جذبات ایک دن فرانسیسی بادشاہت کے خاتمے کا باعث بنے۔
3. اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی تحریری لڑائی
برصغیر میں فتنۂ قادیانیت، نیچریت، وہابیت اور دیگر گمراہیوں کے خلاف اعلیٰ حضرت نے قلمی جنگ کی۔ ان کی تحریروں نے امت کو عقائد کے تحفظ کا شعور دیا،
اور ان کی فکر نے لاکھوں دلوں کو ایمان کی روشنی بخشی۔ فتاویٰ رضویہ آج بھی ایک ایسی علمی عمارت ہے، جس نے کئی “فکری حکومتوں” کی بنیاد ہلا دی۔
قلم کی طاقت خاموش ہوتی ہے، مگر اس کا اثر دیرپا ہوتا ہے۔
تلوار وقتی فتح دلاتی ہے، مگر قلم نسلوں کو بدل دیتا ہے۔
قلم ہی وہ آلہ ہے جس نے
حکمرانوں کے سروں سے تاج گرائے، سلطنتوں کے نقشے بدلے،
اور ظالموں کی حکومتیں ہلا کر رکھ دیں۔
یہی قلم جب دلِ بیمار کے ہاتھ آتا ہے تو فساد کا منشور بن جاتا ہے،
مگر جب ایمان والے کے ہاتھ میں ہو، تو ہدایت کی شمع روشن کرتا .

Related Posts

مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

کتبہ:محمد نعیم (متعلم : جامعۃ المدینہ فیضان مخدوم لاہوری موڑاسا) مایوس نہیں ہونا چاہیے پیارے اسلامی بھائیو آج ہمارے معاشرے میں گناہوں کی بھرمار ہے۔ جس طرف نگاہ دوڑائیں، لوگ…

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم لاہوری موڈاسا ،گجرات) جانوروں کے حقوق اللہ عزوجل نے انسانوں کو پیدا فرمایا اور اسکی جان ، عزت وآبرو کی حفاظت…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You Missed

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 217 views
مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 236 views
مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 389 views
سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 289 views
جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ