مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

Post Image
کتبہ:محمد نعیم (متعلم : جامعۃ المدینہ فیضان مخدوم لاہوری موڑاسا)

مایوس نہیں ہونا چاہیے

پیارے اسلامی بھائیو آج ہمارے معاشرے میں گناہوں کی بھرمار ہے۔ جس طرف نگاہ دوڑائیں، لوگ مختلف گناہوں میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ کوئی اللہ تعالیٰ کی ناشکری کرتا دکھائی دیتا ہے، تو کوئی ماں باپ کی نافرمانی کرتا ہے۔ کوئی ربِّ کریم کی رحمت سے مایوس ہو کر گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بے شمار نعمتیں نازل فرماتا ہے، جنہیں شمار بھی نہیں کیا جا سکتا۔ مگر جب کوئی نعمت چھن جاتی ہے تو اکثر لوگ فوراً مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور شیطان کے بہکاوے میں آکر گناہوں کی دلدل میں پھنس جاتے ہیں۔
جب گناہوں کی زیادتی ہو جائے تو انسان سوچنے لگتا ہے کہ اب اللہ تعالیٰ معاف نہیں فرمائے گا۔ حالانکہ یہ سوچ شیطان کا دھوکہ ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں واضح ارشاد فرماتا ہے:
قرآن مجید کا فرمان:

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

ترجمۂ کنزُ الایمان: تم فرماؤ: اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی! اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے، بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
(سورۃ الزمر، آیت 53)
اس آیت کے شانِ نزول کے بارے میں متعدد روایات ہیں ،ان میں سے ایک یہ ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : مکہ کے چند مشرکوں نے قتل و زنا جیسے بڑے گناہ کیے تھے۔ جب وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عرض کی: “جو کچھ آپ فرماتے ہیں وہ تو بہت اچھا ہے، لیکن کیا ہمارے اتنے بڑے گناہوں کی بھی معافی ممکن ہے؟” اس پر یہ آیاتِ مبارکہ نازل ہوئیں

وَالَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّم اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَ”

ترجمہ: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے، اور ناحق کسی جان کو قتل نہیں کرتے جسے اللہ نے حرام کیا، اور بدکاری نہیں کرتے۔

(سورۃ الفرقان، آیت 68)
اوریہ بھی آیتِ کریمہ نازل ہوئی:

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

ترجمۂ کنزُ الایمان: تم فرماؤ: اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی! اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے، بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
(سورۃ الزمر، آیت 53)
جس سے یہ واضح ہو گئ کہ چاہے گناہ کتنے ہی بڑے اور زیادہ ہوں، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔
حدیثِ مبارکہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا للہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے اے ابنِ آدم جب تک تو مجھ سے دعا کرتا اور مجھ سے امید رکھتا رہے گا، میں تیرے گناہ بخشتا رہوں گا، مجھے کوئی پروا نہیں۔ اے ابنِ آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جائیں پھر بھی تو مجھ سے بخشش مانگے تو میں تجھے بخش دوں گا، مجھے کوئی پروا نہیں۔ اور اگر تو زمین بھر گناہ لے کر میرے پاس آئے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو، تو میں تجھے اس کے برابر مغفرت عطا کروں گا۔”
(جامع ترمذی، کتاب الدعوات، حدیث: ۳۵
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
دو چیزیں ہلاکت کا سبب ہیں ١ مایوسی ٢ خود پسندی۔
امام محمد غزالی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
مایوسی میں انسان نہ طلب کرتا ہے، نہ کوشش، نہ ہی محنت۔ جبکہ خود پسند انسان یہ گمان کرتا ہے کہ وہ خوش نصیب ہے اور مقصد پا چکا ہے، اس لیے کوشش چھوڑ دیتا ہے۔
(احیاء علوم الدین، ج۳، ص۴۵۲)
مزید فرماتے ہیں: جب کوئی شخص سرتاپا گناہوں میں ڈوبا ہو اور اس کے دل میں توبہ کا خیال آئے تو شیطان اسے مایوس کرتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول نہیں ہوگی۔ لہٰذا مایوسی کو دور کرکے اللہ کی رحمت پر یقین رکھنا ضروری ہے۔”
قرآن سے مزید دلیل:

وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى

ترجمۂ کنزُ العرفان: اور بیشک میں بہت بخشنے والا ہوں اس کے لیے جو توبہ کرے، ایمان لائے، نیک عمل کرے، پھر ہدایت پر قائم رہے۔
(سورۃ طٰہٰ، آیت 82)
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی بہت بڑا گناہ ہے۔ چاہے کتنے ہی گناہ کیوں نہ ہو جائیں، جب تک روح گلے تک نہ آ جائے، اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرماتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے مایوس نہ ہوں، اس کے در پر جھکیں، گڑگڑائیں، سچی توبہ کریں اور نیکی کے راستے پر گامزن ہو جائیں
اللہ تعالیٰ ہمیں گناہوں سے بچنے، سچی توبہ کرنے اور اپنی رحمت سے کبھی نا اُمید نہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

Related Posts

سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

کتبہ:مولانا محمد مہتاب رضا مدنی (11/07/2025) سین اور قاف کی طاقت (تحریر کی اہمیت) تاریخ گواہ ہے کہ سین اور قاف حکومت بلکہ نظامِ عالم بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔…

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم لاہوری موڈاسا ،گجرات) جانوروں کے حقوق اللہ عزوجل نے انسانوں کو پیدا فرمایا اور اسکی جان ، عزت وآبرو کی حفاظت…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You Missed

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 217 views
مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 237 views
مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 389 views
سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 289 views
جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ