سیدنا مخدوم اشرف سمنانی رحمۃ اللہ علیہ: حیات، تعلیمات اور کرامات

غوث العالم حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت، ترکِ سلطنت، بیعت و خلافت، کرامات اور وصالِ مبارک کا تفصیلی اور ایمان افروز تذکر
سیدنا مخدوم اشرف سمنانی رحمۃ اللہ علیہ: حیات، تعلیمات اور کرامات
✍️ قلمکار محمد عبد الواجد عطاری 📝 موضوع مختصر تعارف حضرت مخدوم سمناں علیہ الرحمہ 🏢 ادارہ متعلم جامعۃ المدینہ آگرہ درجہ سادسہ سیدنا مخدوم اشرف سمنانی رحمۃ اللہ علیہ لفظِ ’’ولی‘‘ وِلَاء سے بنا ہے جس کا معنی قرب اور نصرت ہے۔ ولی اللہ وہ ہے جو فرائض کی ادائیگی سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرے، اس کی اطاعت میں مشغول رہے، اس کا دل باری تعالیٰ کے نورِ جلال کی معرفت میں مستغرق ہو، جب دیکھے قدرتِ الہٰی کے دلائل کو دیکھے اور جب سنے اللہ تعالیٰ کی آیتیں ہی سنے اور جب بولے تو اپنے رب کی ثنا ہی کے ساتھ بولے اور جب حرکت کرے، اطاعتِ الہٰی میں حرکت کرے اور جب کوشش کرے تو اسی کام میں کوشش کرے جو قربِ الہٰی کا ذریعہ ہو، ذکرِ الہی سے نہ تھکے اور چشمِ دل سے خدا کے سوا غیر کو نہ دیکھے۔ بندہ جب اس حال پر پہنچتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا ولی و ناصر اور معین و مددگار ہوتا ہے۔ بفضلہ تعالیٰ ان اوصاف کے حاملین کی فہرست طویل ہے جن میں قدوۃ الکبریٰ، محبوبِ یزدانی، غوث العالم حضرت مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر کچھوچوی رحمۃ اللہ علیہ کی ذاتِ مقدسہ سر فہرست ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ بادشاہی زندگی کو چھوڑ…

ایک تبصرہ شائع کریں