بسم اللہ کی نحوی ترکیب اور صرفی تحقیق

بسم اللہ کی نحوی ترکیب اور صرفی تحقیق نحو و صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم کی نحوی ترکیب  بسم اللہ الرحمن الرحیم کی صرفی تحقیق


*بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم* 

*ترجمہ* 

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا 


 *صرفی تحقیق* 

("با" )

سہ اقسام - حرف 

(اسم)

سہ اقسام - اسم

 شش اقسام - ثلاثی مجرد 

ہفت اقسام - ناقص واوی 

(اللہ) 

سہ اقسام- اسم 

شش اقسام - ثلاثی مجرد 

ہفت اقسام - مھموز 


*لفظ (اللہ) کی تحقیق:-* أَلله : عربي [اسم] ذات واجب الوجود، معبود حقیقی کا نام (اس کی اصل آلہ ہے جس پر الف لام داخل ہے ۔ بعد میں ہمزہ کو خزف کرکے دونوں لاموں کو ادغام کردیا گیا)۔ المعانی


( الرحمٰن )

سہ اقسام - اسم مشتق صفت مشبہ 

شش اقسام - ثلاثی مجرد از باب سمع

ہفت اقسام - صحیح 

(الرحیم) 

سہ اقسام اسم مشتق صفت مشبہ 

شش اقسام ثلاثی مجرد از باب سمع 

ہفت اقسام صحیح 

*ترکیب نحوی* 

(باء) حرف جر (اسم) مجرور جار مجرور سے مل کر ظرف مستقر (اَبْتَدِی) سے ابتدی فعل انا ضمیر پوشیدہ فاعل ( اللہ ) اسم جلالت موصوف ( الرحمٰن ) صفت اول ( الرحیم ) صفت ثانی , اسم جلالت اپنے دونوں صفتوں سے مل کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ اور ظرف مستقر سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Recent in Sports

Responsive Ad