اپنا Birthday کیسے منائیں؟ | اسلامی طریقے سے یومِ پیدائش منانے کا طریقہ
Birthday کیسے منائیں؟ یومِ پیدائش پر اللہ کا شکر، صدقہ، والدین کی خدمت، نیک اعمال اور فضول خرچی و ناجائز امور سے بچنے کے اسلامی طریقے جانیں۔
اپنا Birthday کیسے منائیں؟ | اسلامی طریقے سے یومِ پیدائش منانے کا طریقہ
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع اپنا Birthday کیسے منائیں؟ 🏢 ادارہ مجمع التصانیف
اپنا Birthday کیسے منائیں؟
دنیا میں انسان کا آنا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ انسان کو زندگی عطا فرمانا، صحت، عقل، صلاحیتیں، رشتے اور بے شمار نعمتیں دینا اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے۔ اسی لیے جب کسی انسان کی زندگی کا ایک سال مکمل ہو تو اسے محض خوشی اور تفریح کا موقع سمجھنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنے، گزشتہ زندگی کا محاسبہ کرنے اور آئندہ زندگی کو بہتر بنانے کا عزم کرنے کا موقع سمجھنا چاہیے۔
آج کل Birthday (یومِ پیدائش) منانے کا عام طریقہ کیک کاٹنا، دوستوں اور رشتہ داروں کو جمع کرنا، تحائف دینا اور خوشی کا اظہار کرنا ہے، لیکن بعض اوقات اس میں گانے، موسیقی، بے پردگی، غیر محرم مرد و عورت کا اختلاط، فضول خرچی، نمود و نمائش اور دیگر ناجائز امور بھی شامل ہوجاتے ہیں۔ مسلمان کو چاہیے کہ اپنی خوشی کے اظہار میں بھی شرعی حدود کا خیال رکھے۔
1. زندگی کا ایک سال کم ہو گیا
Birthday کے موقع پر صرف یہ نہ سوچا جائے کہ "میری عمر کا ایک سال بڑھ گیا"، ب…