اخلاقِ محمد ﷺ: ایک کامل نمونہ | حسنِ اخلاق کی اسلامی تعلیم
اس مضمون میں محمد نواز عطاری نے نبی کریم ﷺ کے اخلاقِ کریمہ کو بیان کیا ہے اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں حسنِ اخلاق کی اہمیت واضح کی ہے۔ حضور ﷺ کی سی
اخلاقِ محمد ﷺ: ایک کامل نمونہ | حسنِ اخلاق کی اسلامی تعلیم
✍️ قلمکار محمد نواز عطاری 📝 موضوع اخلاقِ محمد ﷺ: ایک کامل نمونہ 🏢 ادارہ جامعۃ المدینۃ فیضان مخدوم لاہوری موڑاسا
اخلاقِ محمد ﷺ: ایک کامل نمونہ
جب کوئی قوم، علاقہ یا انسان خسارے میں گرا ہو، تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے کہ اس نے اخلاقیات کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ آج کے اس پرفتن دور میں مسلمانوں کو جن رسوائیوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کی جڑ بھی یہی ہے کہ ہم نے اخلاقیات کو ذہن و دماغ سے باہر کر دیا ہے۔ جبکہ مسلمان جس نبی ﷺ کا کلمہ پڑھتے ہیں، ان کی تعلیمات اور نجی زندگی حسنِ اخلاق سے مزین ہے۔ آپ ﷺ اپنی ذات سے متعلق ارشاد فرماتے ہیں: "بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ" یعنی میں مکارمِ اخلاق کی تکمیل کے لیے مبعوث ہوا ہوں۔
علامہ عبد المصطفٰی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں: ”حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ محاسنِ اَخلاق کے تمام گوشوں کے جامع تھے۔ یعنی حِلم و عَفْو، رحم و کرم، عدل و انصاف، جود و سخا، ایثار و قربانی، مہمان نوازی، عدمِ تشدُّد، شجاعت، ایفائِ عہد، حسنِ معاملہ، صبر وقناعت، نرم گفتاری، خوش …