مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

2026 نیا سال، کچھ نئے اہداف | اسلامی رہنمائی اور نیک اعمال کا عزم

نئے سال 2026 کی آمد پر اسلامی نقطۂ نظر سے زندگی کا محاسبہ، نمازوں کی پابندی، روزانہ و ہفتہ وار نیک اعمال اور دینی مطالعہ کے عملی اہداف۔ ایک اصلاحی و ت
نیا سال نئے اہداف
کتبہ: مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی
(متخصص فی الحدیث دعوت اسلامی ہند)
2026: نیا سال، کچھ نئے اہداف
بہت جلد ہمارے درمیان 2026 آنے والا ہے۔ کیوں نہ اس سال کی ابتدا میں ہم کچھ عزم و ارادہ کریں کہ ہمیں 2026 کس انداز میں گزارنا ہے؟ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا؟ جب ہمارے اہداف ہمارے پیشِ نظر ہوں گے تو ہم اپنے مقاصد کو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ ذیل میں چند چیزیں ملاحظہ فرمائیں:

[1] محاسبہ:
2025 کے اعمال کا محاسبہ کریں کہ کیا اچھا کیا اور کیا برا۔ اچھے کام پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں، اور بُرے کام پر استغفار کریں، نیز آنے والی زندگی کو رب کی نافرمانی سے بچتے ہوئے نیکیوں میں گزارنے کا عزم کریں۔ بلکہ روزانہ اپنا محاسبہ کریں اور نیک اعمال نامی رسالہ پُر کریں، یا Neki Time ایپلیکیشن کے ذریعے محاسبہ کریں۔

[2] نمازوں کی پابندی:
یاد رکھیے! ایک مسلمان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی کا مقصد سمجھے اور اس کے مطابق عمل کرے۔ یقیناً ہماری زندگی کا مقصد رب کی عبادت ہے۔ ہم پر روزانہ پانچ نمازیں فرض ہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا (۱۰۳)
بے شک نماز مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے۔

(پ 5، سورۃ النساء: 103)

[3] روزانہ کے نیک اعمال:
روزانہ ایک پارہ، یا کم از کم ایک رکوع قرآنِ شریف کی تلاوت کریں۔ اسی طرح روزانہ شجرہ شریف، اس کے اوراد، دلائلُ الخیرات شریف کا ورد اور 313 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی عادت بنائیں۔

[4] ہفتہ وار کام:
ہر جمعرات کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کریں اور دینی علم حاصل کریں۔

[5] دینی مطالعہ:
ہر ہفتے کچھ نہ کچھ دینی کتابوں کا مطالعہ کریں، بالخصوص ان چیزوں کا مطالعہ ضرور کریں جن کا علم سیکھنا آپ پر فرض ہے۔ زہے نصیب! اگر ہر ہفتے امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے عطا کردہ رسالہ بھی مطالعہ کر لیا جائے۔

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...