غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا علمی مقام | شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے علمی کمالات
غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے علمی مقام، تفسیر، حدیث، فقہ، تدریس اور فتویٰ نویسی میں مہارت و کمالات کا تذکرہ۔
غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا علمی مقام | شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے علمی کمالات
✍️ قلمکار محمد عبد الواجد عطاری 📝 موضوع غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا علمی مقام 🏢 ادارہ متعلم جامعۃ المدینہ آگرہ درجہ سادسہ
غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کا علمی مقام
محترم قارئینِ عظام!
بفضلہٖ تعالیٰ قطبِ ربانی، شہبازِ لامکانی، غوثِ صمدانی، شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی ذاتِ گرامی وقار اولیائے کرام میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ آپ کی حیاتِ طیبہ کا ہر گوشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
غوثِ اعظم جیلانی رضی اللہ عنہ کی مبارک زندگی بے شمار کمالات، خصوصیات اور امورِ خارقات پر مشتمل ہے۔ انہی کمالات اور امورِ خارقات میں سے ایک آپ کا "علمی مقام و مرتبہ" ہے۔
آپ رضی اللہ عنہ کا تبحرِ علمی
حضرت حافظ ابو العباس احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ ایک مرتبہ حضور غوثِ اعظم جیلانی رضی اللہ عنہ کے اجتماعِ غوثیہ میں حاضر ہوا۔ ایک قاری نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی۔ تلاوت کے بعد حضور غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ نے بیان کا آغاز کیا اور متلو آیاتِ مبارکہ میں سے ایک آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے آیت کا ایک معنیٰ بیان فرمایا۔ میں نے علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت ک…