نبی کریم ﷺ کا مبارک بچپن ایک نظر میں | سیرتِ مصطفیٰ ﷺ

نبی کریم ﷺ کے مبارک بچپن کے حالات، حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی رضاعت، آپ ﷺ کی پرورش، شقِ صدر اور بچپن کے اہم واقعات کا خوبصورت اور سبق آموز مضمو
نبی کریم ﷺ کا مبارک بچپن ایک نظر میں | سیرتِ مصطفیٰ ﷺ
✍️ قلمکار محمد توقیر رضا اشرفی 📝 موضوع نبی کریم ﷺ کا مبارک بچپن ایک نظر میں 🏢 ادارہ متعلم: جامعۃ الرضا، بریلی شریف نبی کریم ﷺ کا مبارک بچپن ایک نظر میں نبی کریم ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ درس آموز ہے۔ نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی سے ہمیں درس حاصل کرنا چاہیے کہ آپ ﷺ بچپن ہی سے صابر و شاکر اور عادل تھے۔ نبی کریم ﷺ دیگر بچوں سے منفرد تھے اور دیگر بچوں کی طرح کھیل کود میں مشغول نہ ہوتے تھے۔ آپ ﷺ بچپن ہی سے عادل تھے۔ آپ ﷺ کی ایک خاصیت یہ بھی تھی کہ دیگر بچوں کی طرح اپنے کپڑوں میں کبھی بول و براز نہیں فرماتے تھے، بلکہ مخصوص وقت پر اس سے فارغ ہوتے تھے۔ آپ ﷺ کم سنی میں بھی بڑے معلوم ہوتے تھے۔ ولادتِ باسعادت اور رضاعت نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت عام الفیل کے واقعے کے پچپن دن بعد سرزمینِ عرب میں ۱۲ ربیع الاول، مطابق ۲۰ اپریل سنہ ۵۷۱ء میں ہوئی۔ آپ ﷺ ابھی مادرِ شکم میں ہی تھے کہ آپ کے والدِ محترم حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کا سایہ آپ کے سر سے اٹھ گیا۔ آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب نے آپ ﷺ کو گود میں لیا، مکہ مکرمہ میں آپ ﷺ کے لیے دعا کی، اور آپ ﷺ کو یتیم پیدا ہونے میں بھی حکمت کی بات تھی۔ …

ایک تبصرہ شائع کریں