رسولِ اللہ ﷺ نے اردو زبان دارالعلوم دیوبند سے سیکھی؟ | براہینِ قاطعہ کا جائزہ

براہینِ قاطعہ میں مذکور ایک خواب کے حوالے سے پیش کیے جانے والے دعوے کا جائزہ، قرآنی دلائل اور مصنف کی تحقیق ملاحظہ کریں۔
Attari
رسولِ اللہ ﷺ نے اردو زبان دارالعلوم دیوبند سے سیکھی؟ | براہینِ قاطعہ کا جائزہ
✍️ قلمکار مولانا سلیم رضا مدنی 📝 موضوع رسولِ اللہ ﷺ نے اردو زبان دارالعلوم دیوبند سے سیکھی؟ 🏢 ادارہ دعوتِ اسلامی ہند رسولِ اللہ ﷺ نے اردو زبان دارالعلوم دیوبند سے سیکھی؟ استغفرُ اللہ العظیم! دیوبندیوں کی بدنامِ زمانہ کتاب "براہینِ قاطعہ" میں لکھا ہے کہ ایک صالح شخص نے خواب میں دیکھا کہ حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اردو میں گفتگو فرما رہے ہیں۔ اس نے عرض کیا: "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ کو اردو زبان کہاں سے آگئی؟ آپ تو عربی ہیں!" تو جواب میں فرمایا: "جب سے علمائے دیوبند سے ہمارا معاملہ ہوا ہے، ہمیں یہ زبان آگئی ہے۔" (حوالہ: براہینِ قاطعہ، ص 63، مطبوعہ دارالکتاب دیوبند) استغفرُ اللہ العظیم! قارئینِ کرام! ذرا اس عبارت پر غور فرمائیں۔ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو تمام انبیاء کے سردار اور سلطان ہیں، مگر اس عبارت سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ گویا علمائے دیوبند نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اردو زبان سکھائی۔ حالاں کہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں جن کو سب کچھ الل…

ایک تبصرہ شائع کریں