مشرک کون؟ دیوبندی کتب کی روشنی میں
ہندوستان میں کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک اور بقیہ بھی ہر ملک میں دیوبندی یہ کہتا نظر آتا ہے کہ: "بریلوی مشرک ہیں اس لیے کہ یہ غیر اللہ سے مانگتے ہیں۔" آئیے اب ہم انہی کے اصولوں کے مطابق ان کے مشرک اکابر سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں۔
ذیل میں ہم دیوبندی کتب سے کچھ حوالہ جات نقل کریں گے جو ہم نے نہیں لکھے بلکہ لکھنے والے بھی انہی کے دیوبندی مصنفین ہیں۔
ذیل میں ہم دیوبندی کتب سے کچھ حوالہ جات نقل کریں گے جو ہم نے نہیں لکھے بلکہ لکھنے والے بھی انہی کے دیوبندی مصنفین ہیں۔
دلیل نمبر 1: قاسم نانوتوی غیر اللہ کو پکارتے ہوئے
قاسم نانوتوی بانی دارالعلوم دیوبند ہیں اور طواغیتِ اربعہ میں سے ایک ہیں۔ ان کے تعلق سے دیوبندی مناظر احسن گیلانی لکھتا ہے کہ: "مولانا محمد قاسم نانوتوی (بانی دارالعلوم دیوبند) اگر اکیلے کسی مزار پر جاتے اور دوسرا شخص وہاں موجود نہ ہوتا، تو (بلند) آواز سے عرض کرتے کہ آپ میرے واسطے دعا کریں۔"
(حوالہ: سوانح قاسمی از مولانا مناظر احسن گیلانی، حصہ اول، صفحہ 29)
مولانا محمد قاسم نانوتوی کا یہ شعر بھی پڑھیں:
(حوالہ: سوانح قاسمی از مولانا مناظر احسن گیلانی، حصہ اول، صفحہ 29)
مولانا محمد قاسم نانوتوی کا یہ شعر بھی پڑھیں:
مدد کر اے کرمِ احمدی کہ تیرے سوا
نہیں ہے قاسمِ بے کس کا کوئی حامی کار
نہیں ہے قاسمِ بے کس کا کوئی حامی کار
(حوالہ: الشہاب الثاقب، صفحہ 245)
قارئینِ کرام! یہ کیسا شرک ہے جو لوگوں کے سامنے تو شرک ہے مگر اکیلے میں توحید۔ اور قاسم نانوتوی نبی کو پکارے تو شرک نہیں مگر اہلِ سنت و جماعت میں سے کوئی کسی نبی کو پکارے تو مشرک۔ سچ ہے:
قارئینِ کرام! یہ کیسا شرک ہے جو لوگوں کے سامنے تو شرک ہے مگر اکیلے میں توحید۔ اور قاسم نانوتوی نبی کو پکارے تو شرک نہیں مگر اہلِ سنت و جماعت میں سے کوئی کسی نبی کو پکارے تو مشرک۔ سچ ہے:
بہ ہمی مکتب و ہمی ملاں
حالِ طفلاں زبوں شدہ است
حالِ طفلاں زبوں شدہ است
دلیل نمبر 2: اشرف علی تھانوی غیر اللہ سے مدد مانگتے ہوئے
اہلِ سنت و جماعت اگر غوثِ اعظم دستگیر بولیں تو شرک کے فتوے، مگر اشرف علی تھانوی رسول اللہ کو دستگیر بولیں تو موحد۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کے فتووں کے مطابق اشرف علی تھانوی بھی مشرک ہیں۔ اگرچہ وہ طواغیتِ اربعہ میں پہلے سے ہی شامل ہیں۔ جس کے بعد مشرک ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
مولانا اشرف علی تھانوی، مفتی الٰہی بخش کاندہلوی کے اشعار کا ترجمہ ان الفاظ میں پیش کرتے ہیں:
مولانا اشرف علی تھانوی، مفتی الٰہی بخش کاندہلوی کے اشعار کا ترجمہ ان الفاظ میں پیش کرتے ہیں:
دستگیری کیجئے میرے نبی
کشمکش میں تم ہی ہو میرے نبی
کشمکش میں تم ہی ہو میرے نبی
(العطور المجموعۃ از مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی، صفحہ 265)
دلیل نمبر 3: قاسم نانوتوی قبر میں زندہ
دیوبندی کہتے ہیں نبی مرکر مٹی میں مل گئے (معاذ اللہ) اور قاسم نانوتوی قبر سے اٹھ کر آگیا۔
مولانا اشرف علی تھانوی اپنے اکابرین کی کرامات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
"مولانا رفیع الدین نے مولانا محمود الحسن کو اپنے حجرے میں بلایا اور اپنا لبادہ دکھایا جو خوب تر تھا اور بھیگ رہا تھا، فرمایا کہ واقعہ یہ ہے کہ ابھی ابھی مولانا نانوتوی جسدِ عنصری کے ساتھ میرے پاس تشریف لائے تھے۔ جس سے میں ایک دم پسینہ پسینہ ہو گیا۔"
(ارواحِ ثلاثہ، حکایت نمبر 247)

چوتھی دلیل: یا علی یا علی
"فتح الغیب" میں دیوبندی مرزا بیگ نقشبندی لکھتا ہے:
"غزوۂ تبوک میں جب لشکرِ اسلام کو شکست ہونے لگی تو حضرت جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور یہ کلمات لائے۔ ’عجائبات کرنے والے حضرت علیؓ کو پکارو تو سہی، تم ہر مصیبت اور بلاء میں انہیں مشکل کشاء پاؤ گے۔ تجھے تیری بے پناہ عظمتوں کا واسطہ اے اللہ! آپ ﷺ کو اپنی وسیع نبوت کا واسطہ اے محمد ﷺ! اور حضرت علیؓ آپ کی ولایت کے صدقے میں تمام رنج و غم اور مصیبتیں دور فرمائیں اور ہماری خبر رکھیئے۔ یا علیؓ یا علیؓ یا علیؓ‘۔ ابھی تین مرتبہ بھی نہ نکلا تھا کہ حضرت علیؓ حاضر ہوئے اور لشکرِ کفار کے ساتھ محاربہ کیا، بعض قتل ہوئے اور بعض فرار ہوئے۔ اسلام کی فتح ہوئی۔"
(فتح الغیب، ضمیمہ جواہرِ خمسہ کامل، مترجم: مرزا محمد بیگ نقشبندی، ناشر: دارالاشاعت کراچی، صفحہ 456)

دلیل نمبر 5: حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کا عمل
حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رسول اللہ ﷺ سے مناجات کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
یا رسولِ کبریا فریاد ہے
یا محمد مصطفےٰ ﷺ فریاد ہے
آپ ﷺ کی امداد ہو میرا یا نبی ﷺ
حال ابتر ہوا فریاد ہے
سخت مشکل میں پھنسا ہوں آجکل
اے میرے مشکل کشا فریاد ہے
یا محمد مصطفےٰ ﷺ فریاد ہے
آپ ﷺ کی امداد ہو میرا یا نبی ﷺ
حال ابتر ہوا فریاد ہے
سخت مشکل میں پھنسا ہوں آجکل
اے میرے مشکل کشا فریاد ہے
(کلیاتِ امدادیہ، نالہ امدادِ غریب، ناشر: دارالاشاعت لاہور، صفحہ 90)
فیصلہ آپ کا
قارئینِ کرام! اب آپ فیصلہ کریں کہ یہ سب علمائے دیوبند مشرک ہیں یا مسلمان؟ اگر مشرک ہیں تو پھر ان کو پیر بنانے والے پر کیا حکم لگے گا۔ اگر یہ علمائے دیوبند مشرک نہیں تو پھر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ اور اہلِ سنت و جماعت کے تمام افراد پر دیوبندیوں کا الزام جھوٹا ہے اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت۔ بہر صورت دیابنہ ہمیں جواب ضرور دیں کہ وہ ان دو میں سے کیا ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق سمجھنے اور حق بولنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔