سفرِ مدینہ پاک سے مصر کا | حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا شوقِ حدیث | ایمان افروز واقعہ

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مدینہ منورہ سے مصر تک صرف ایک حدیثِ مبارکہ کی تصدیق کے لیے کیے گئے تاریخی سفر کا ایمان افروز واقعہ۔ از قلم: محمد
سفرِ مدینہ پاک سے مصر کا | حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا شوقِ حدیث | ایمان افروز واقعہ
✍️ قلمکار مولانا سلیم رضا مدنی 📝 موضوع سفر مدینہِ پاک سے مصر کا 🏢 ادارہ دعوتِ اسلامی ہند سفر مدینہِ پاک سے مصر کا نام ابو ایوب انصاری ہے! وہی جن کے گھر کا ہر کونا اور در و دیوار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر کی خوشبو سے معطر تھا۔ وہی جن کے گھر کا انتخاب خود ربِ کائنات نے اپنے محبوب کے قیام کے لیے کیا۔ وہی جن کی گلی سے ہو کر نبیوں کے امام مسجدِ نبوی تشریف لے جایا کرتے۔ صحبت کا یہ عالم کہ ہر لمحہ قربِ مصطفیٰ میں بسر ہوا۔ قربت کے انوار نے دل میں شوقِ حدیث کی ایسی لو جلا دی کہ عمر کے آخری حصے میں بھی وہ روشنی مدھم نہ پڑی۔ شوقِ حدیث اور سفر کا آغاز بات کچھ یوں ہے کہ زمانہ بدل چکا تھا۔ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے وصالِ ظاہری کی وجہ سے دل ہمہ وقت محبوب کی یاد میں گم رہتا۔ ہر وقت یادِ محبوب کرنا، ان کی گفتگو کو یاد کرنا، ان سے سنی ہوئی احادیث کو دہرانا، ان کی تصدیق کرنا، گویا یادِ محبوب ہی کا ایک ذریعہ تھا۔ سلطنتِ اسلام کا پرچم مصر و شام، ایران و روم تک لہرا چکا تھا۔ بہت سے صحابہ حجاز سے دیگر علاقوں میں منتقل ہو چکے تھے۔ انہی میں ایک نام حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کا بھ…

ایک تبصرہ شائع کریں