حاجیوں سے دعا کروائیں: حاجی کی دعا کی فضیلت اور قبولیت | اسلامی رہنمائی

حاجیوں سے دعا کروانے کی فضیلت، حاجی کی دعا کی قبولیت، احادیثِ مبارکہ، اقوالِ اکابرین اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مکمل رہنمائی۔ جانئے حاجی کی دعا ک
حاجیوں سے دعا کروائیں: حاجی کی دعا کی فضیلت اور قبولیت | اسلامی رہنمائی
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع حاجیوں سے دعا کروائیں! 🏢 ادارہ المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا حاجیوں سے دعا کروائیں! ہر مسلمان کے دل میں یہ دیرینہ آرزو مچلتی رہتی ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ حجِ بیتُ اللہ کی سعادت نصیب ہو، خانۂ کعبہ کی زیارت سے آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور مدینۂ منورہ کی پُرنور گلیوں میں حاضری کا شرف حاصل ہو۔ واقعی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حج و عمرہ کی سعادت عطا فرماتا ہے، اپنے مقدس گھر کی حاضری کے لیے منتخب کرتا ہے اور بارگاہِ رسالت میں حاضری کا پروانہ عطا فرما کر مدینۂ منورہ کی مبارک فضاؤں سے فیض یاب ہونے کا موقع عنایت فرماتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت، عظیم سعادت اور بے مثال خوش بختی ہے کہ بندہ لبیک اللّٰہم لبیک کی صدائیں بلند کرتا ہوا حرمِ کعبہ پہنچے اور پھر بارگاہِ سیدِ عالم ﷺ میں حاضر ہو کر سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرے۔ عنقریب حج کے مبارک ارکان ادا کرکے حجاجِ کرام اپنے اپنے وطن واپس آنے والے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک نہایت قیمتی اور سنہرا موقع ہے کہ ہم ان خوش نصیب حاجیوں سے اپنے لیے، اپنے والد…

ایک تبصرہ شائع کریں