اہلِ بیت کی فضیلت: قرآن، حدیث اور علمائے کرام کی روشنی میں

جانیے اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کی فضیلت، قرآنی آیات، احادیثِ نبوی اور بزرگانِ دین کے اقوال کی روشنی میں۔ صحابہ اور اہلِ بیت کی محبت پر مبنی تفصیل
اہلِ بیت کی فضیلت: قرآن، حدیث اور علمائے کرام کی روشنی میں
✍️ قلمکار ساجد عطاری مدنی 📝 موضوع اہلِ بیت کی فضیلت 🏢 ادارہ جامعۃ المدینۃ انڈیا اہلِ بیت کی فضیلت اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں بعض ہستیوں کو ایسی عظمت، رفعت اور شرف عطا فرمایا ہے کہ ان کا ذکر ایمان و محبت کو تازہ کر دیتا ہے۔ انہی مقدس اور برگزیدہ ہستیوں میں اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کا مقام نہایت بلند و بالا ہے، جن کی روشنی صدیوں سے قلوبِ مؤمنین کو منور کرتی چلی آ رہی ہے۔ اہلِ بیت وہ پاکیزہ نفوس ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی، حضرت محمد ﷺ، کے ساتھ خصوصی نسبت عطا فرمائی، اور جن کی محبت کو ایمان کی علامت اور ان کے ادب و احترام کو دینی ذمہ داری قرار دیا۔ اہلِ بیتِ اطہار کی محبت محض ایک جذباتی وابستگی کا نام نہیں، جس طرح فرقۂ تفضیلی ڈھونگ مچاتے ہیں، بلکہ اہلِ بیتِ اطہار کی محبت ایمان کی خوشبو، وفاداریِ رسول ﷺ کا تقاضا، اور قربِ الٰہی کا ایک عظیم ذریعہ ہے۔ قرآنِ مجید نے ان کی پاکیزگی، عظمت اور فضیلت کی طرف اشارہ فرمایا ہے، جبکہ رسولِ اکرم ﷺ نے متعدد مواقع پر امت کو ان کے ادب، احترام اور محبت کی تلقین فرمائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں اہلِ بیت کا تذکرہ عقیدت و مح…

ایک تبصرہ شائع کریں