خوفِ خدا کی عظیم دولت | قرآن و حدیث کی روشنی میں

خوفِ خدا کی اہمیت پر ایک ایمان افروز مضمون از احمد رضا عطاری، جس میں قرآن و حدیث اور صحابہ کرام کے واقعات کی روشنی میں دلوں میں تقویٰ پیدا کرنے کی ترغ
خوفِ خدا کی عظیم دولت | قرآن و حدیث کی روشنی میں
✍️ قلمکار احمد رضا عطاری کچھوچھہ 📝 موضوع خوف خدا کی عظیم دولت۔ 🏢 ادارہ مدرستہ المدینہ فیضان صدّیق اکبر ڈیسا گجرات خوفِ خدا کی عظیم دولت اس حقیقت سے کوئی بھی مسلمان انکار نہیں کر سکتا کہ مختصر سی زندگی گزارنے کے بعد بروزِ قیامت ہر شخص کو اللہ ربُّ العزت کا سامنا کرنا ہے اور اپنے تمام اعمال کا حساب دینا ہے۔ اس کے بعد اگر رحمتِ خداوندی شاملِ حال ہوئی تو جنت کی ابدی نعمتیں نصیب ہوں گی، اور معاذ اللہ گناہوں کے سبب گرفت ہوئی تو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس عظیم مقصد یعنی گناہوں سے بچنے اور تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرنے کے لیے دل میں خوفِ خدا کا ہونا بے حد ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر بدی اور برائی سے بچنا بہت مشکل ہے۔ خالقِ کائنات اللہ ربُّ العالمین نے خود قرآنِ کریم میں اہلِ ایمان کو مخاطب کرکے خوفِ خدا کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔ چنانچہ اللہ عزوجل قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ ترجمۂ کنز العرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔ (پ11، سورۃ التوبہ: 119) ایک ا…

ایک تبصرہ شائع کریں