شفاعت مصطفٰی ﷺ – قرآن و حدیث کی روشنی میں۔

شفاعت مصطفٰی ﷺ کے بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی مضمون۔ مقامِ محمود، احادیثِ مبارکہ اور عقیدۂ شفاعت کی وضاحت۔ تحریر: محمد نواز عطاری۔
شفاعت مصطفٰی ﷺ – قرآن و حدیث کی روشنی میں۔
✍️ قلمکار محمد نواز عطاری 📝 موضوع شفاعت مصطفٰی ﷺ – قرآن و حدیث کی روشنی میں 🏢 ادارہ جامعۃ المدینۃ فیضان مخدوم لاہوری موڑاسا شفاعت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے شمار خوبیوں سے نوازا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیاء کرام علیہم السلام کا سردار بنایا۔ مخلوق میں سب سے افضل و اعلیٰ ذات ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے۔ اللہ ربّ العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شفیع المذنبین، رحمت للعالمین بناکر بھیجا۔ بہت سے کم علم لوگ اس پر نکتہ چینی کرتے ہیں، جو علم کے نام پر جہالت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کا ثبوت تو قرآن و حدیث سے ملتا ہے۔ جہاں قرآن پاک کی کئی آیات شفاعت پر دلالت کرتی ہیں، وہیں سینکڑوں احادیث شفاعت کے بارے میں وارد ہیں۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے 40 احادیث اپنے رسالہ "اسماع الأربعین فی شفاعۃ سید المحبوبین" میں جمع کی ہیں۔ حصولِ برکت کے لیے ایک آیت مبارکہ اور چند ایک احادیثِ طیبہ آپ کے گوش گزار کرتا ہوں، ملاحظہ فرمائی…

ایک تبصرہ شائع کریں