دعوتِ اسلامی ایک عظیم دینی و تبلیغی تنظیم ہے جو مدارس، مساجد اور اصلاحِ معاشرہ کے کام انجام دے رہی ہے۔ اس مضمون میں مفتی حامد رضا رضوی برکاتی نے وضاحت
دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں | مفتی حامد رضا رضوی برکاتی
✍️ قلمکار مفتی حامد رضا رضوی برکاتی 📝 موضوع دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں
دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں!
دعوتِ اسلامی اہلِ سنت و جماعت کی علمی و تبلیغی تنظیم ہے جو ہر محاذ پر دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ اس کے تحت سیکڑوں جامعات و مدارس چل رہے ہیں، جن میں ہزاروں طلبہ فی سبیل اللہ قرآن و سنت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی اصلاح اس تنظیم کا نصب العین ہے، جو مختلف انداز سے اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔ اس پورے نظام کو چلانے کے لیے کروڑوں اخراجات کی ضرورت درپیش ہوتی ہے، اس لیے ہر سال رمضان میں یہ تنظیم دیگر لوگوں کی طرح چندہ بھی کرتی ہے۔
لہٰذا ان امورِ خیر کے لیے دعوتِ اسلامی کو چندہ دینا نہ صرف جائز بلکہ کارِ ثواب ہے۔ ”جو دعوتِ اسلامی کو چندہ دینا ناجائز بتاتا ہے یا کہتا ہے کہ ان کو زکوٰۃ اور فطرہ دینے سے ادا نہیں ہو گا، وہ دینی سمجھ بوجھ سے ناآشنا شخص ہے۔ اسے چاہیے کہ کسی متقی عالمِ دین کے پاس جائے اور دین کی روح اور مقصد سمجھنے کی کوشش کرے۔“
افواہوں کی حقیقت اور ہمارا کردار
ہر سال میرے پاس رمضان میں کچھ لوگ ی…