مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں | مفتی حامد رضا رضوی برکاتی

دعوتِ اسلامی ایک عظیم دینی و تبلیغی تنظیم ہے جو مدارس، مساجد اور اصلاحِ معاشرہ کے کام انجام دے رہی ہے۔ اس مضمون میں مفتی حامد رضا رضوی برکاتی نے وضاحت
دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں | مفتی حامد رضا رضوی برکاتی۔ دعوتِ اسلامی ایک عظیم دینی و تبلیغی تنظیم ہے جو مدارس، مساجد اور اصلاحِ معاشرہ کے کام انجام دے رہی ہے۔ اس مضمون میں مفتی حامد رضا رضوی برکاتی نے وضاحت فرمائی ہے کہ دعوتِ اسلامی کو چندہ دینا جائز اور باعثِ ثواب ہے اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی حقیقت بیان کی ہے۔
✍️ قلمکار
مفتی حامد رضا رضوی برکاتی
📝 موضوع
دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں

دعوتِ اسلامی کو چندہ دیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں!

دعوتِ اسلامی اہلِ سنت و جماعت کی علمی و تبلیغی تنظیم ہے جو ہر محاذ پر دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ اس کے تحت سیکڑوں جامعات و مدارس چل رہے ہیں، جن میں ہزاروں طلبہ فی سبیل اللہ قرآن و سنت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی اصلاح اس تنظیم کا نصب العین ہے، جو مختلف انداز سے اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔ اس پورے نظام کو چلانے کے لیے کروڑوں اخراجات کی ضرورت درپیش ہوتی ہے، اس لیے ہر سال رمضان میں یہ تنظیم دیگر لوگوں کی طرح چندہ بھی کرتی ہے۔

لہٰذا ان امورِ خیر کے لیے دعوتِ اسلامی کو چندہ دینا نہ صرف جائز بلکہ کارِ ثواب ہے۔ ”جو دعوتِ اسلامی کو چندہ دینا ناجائز بتاتا ہے یا کہتا ہے کہ ان کو زکوٰۃ اور فطرہ دینے سے ادا نہیں ہو گا، وہ دینی سمجھ بوجھ سے ناآشنا شخص ہے۔ اسے چاہیے کہ کسی متقی عالمِ دین کے پاس جائے اور دین کی روح اور مقصد سمجھنے کی کوشش کرے۔“

افواہوں کی حقیقت اور ہمارا کردار

ہر سال میرے پاس رمضان میں کچھ لوگ یہی سوال لے کر آتے ہیں، لہٰذا میں نے مناسب جانا کہ تحریری صورت میں اس کا جواب لکھ دیا جائے۔ اس ضمن میں یہ بھی یاد رہے کہ بعض لوگ رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کو چندہ نہ دینے کے متعلق حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ علیہ کا کلپ بڑی شدت کے ساتھ وائرل کر کے یہ باور کرانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کہ حضرت نے دعوتِ اسلامی کو چندہ دینے سے منع کیا ہے۔

حالانکہ یہ سراسر جھوٹ، دجل، فریب اور سید صاحب پر تہمت ہے۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کو زکوٰۃ اور فطرہ دینے سے منع نہیں کیا، بلکہ انہوں نے مدنی چینل کو زکوٰۃ و فطرہ دینے سے منع کیا ہے۔ اور یہ بات ضرور دھیان میں رہے کہ دعوتِ اسلامی والے مدنی چینل نفلی عطیات (صدقاتِ نافلہ) سے چلاتے ہیں نہ کہ زکوٰۃ اور فطرہ سے۔

لہٰذا دل کھول کر تنظیم دعوتِ اسلامی کا تعاون کریں اور ثوابِ دارین کے مستحق بنیں!
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...