طلبہ چھٹیاں کیسے گزاریں؟ — دینی، علمی اور عملی مکمل رہنمائی

طلبہ اپنی چھٹیوں کو ضائع نہ کریں بلکہ مطالعہ، تحریر، دینی کام، تقریر اور علمی ترقی کے ذریعے قیمتی بنائیں۔ طلبہ کے لیے مکمل اسلامی رہنمائی۔
طلبہ چھٹیاں کیسے گزاریں؟ — دینی، علمی اور عملی مکمل رہنمائی
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع طلباء چھٹیاں کیسے گزاریں؟؟؟ 🏢 ادارہ المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا طلبہ چھٹیاں کیسے گزاریں؟ دینی مدارس اور جامعات میں عموماً 14 شعبان المعظم سے سالانہ تعطیلات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد عید الفطر تک تقریباً پونے دو ماہ کا عرصہ طلبۂ کرام کے لیے ایک نہایت قیمتی اور سنہرہ موقع ہوتا ہے۔ اگر اس مدت میں وہ ارادہ، شعور اور منصوبہ بندی کے ساتھ وقت کو بروئے کار لائیں تو علمی، دینی اور اخلاقی اعتبار سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، اگر غفلت اور بے توجہی سے کام لیا گیا تو یہ قیمتی لمحات بھی گردشِ ایام کی طرح خاموشی سے گزر جائیں گے اور ہاتھ میں سوائے حسرت و ندامت کے کچھ نہ آئے گا۔ لہذا طالبانِ علوم نبویہ کی بارگاہ میں گزارش ہے کہ ان چھٹیوں کے ایام کو علم و عمل اورشعور و آگاہی میں اضافے کا سبب بنائیں ، ذیل میں چند چیزیں مذکور ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی تعطیلات کا بہترین استعمال کرسکتے ہیں۔ ویسے بھی ہمیں حکم فرمایا گیا ہے: فراغت کو مصروفیت سے پہلےغنیمت جانو۔ (تاريخ داريا، ص:٩٧) ❶ مطالعہ بہت ساری کتب ایسی ہیں کہ …

ایک تبصرہ شائع کریں