فجر کی نماز کی اہمیت اور فضیلت | قرآن و حدیث کی روشنی میں
فجر کی نماز اسلام میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس مضمون میں قرآن و حدیث کی روشنی میں فجر کی نماز کی فضیلت، اس میں سستی کے نقصانات، علماء کے اقوال اور دنیاو
فجر کی نماز کی اہمیت اور فضیلت | قرآن و حدیث کی روشنی میں
✍️ قلمکار احمد رضا عطاری کچھوچھہ 📝 موضوع نماز فجر کی اہمیت 🏢 ادارہ مدرستہ المدینہ فیضان صدّیق اکبر ڈیسا گجرات
ایمان لانے کے بعد ہر مسلمان پرپانچ وقت کی نماز فرض ہے نماز یہ وہ عظیم تحفہ ہے جو اللہ پاک نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو عرش سے اوپر بلا کر عطا فرمایا نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم میں اللہ پاک نے نماز کا تقریباً سات سو سے زائد مرتبہ حکم فرمایا ہے اور اسے مومن کی معراج بھی قرار دیا گیا ہے۔
اللہ رب العالمین قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا
ترجمۂ کنز العرفان: بیشک نماز مسلمانوں پر مقررہ وقت میں فرض ہے۔
(النساء 103)
فجر کی خاص فضیلت
ہر نماز کو وقت پر ادا کرنے کی اپنی فضیلت ہے لیکن فجر کی نماز کو خاص فضیلت حاصل ہے۔ بندہ جب اپنے رب کی رضا کے لئے اپنی میٹھی نیند کو قربان کر کے اپنے گرم گرم بستر کو چھوڑ کر ٹھنڈے پانی سے وضو کرکے اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو اسے ایک روحانی سکون لذت اور اللہ کی قربت نصیب ہوتی ہے جو کسی اور چیز سے حاصل نہیں ہو سکتی ۔
احادیثِ …