اپنے اسلاف کا تحفہ سنبھال کر رکھئے | ایمان کی حفاظت کی اہمیت
ہمارے اسلاف نے تبلیغِ اسلام، قربانیوں اور حسنِ اخلاق کے ذریعے ہمیں ایمان کی عظیم دولت عطا کی۔ خواجہ معین الدین چشتی، امام احمد رضا خان بریلوی اور علی
اپنے اسلاف کا تحفہ سنبھال کر رکھئے | ایمان کی حفاظت کی اہمیت
✍️ قلمکار احمد رضا عطاری کچھوچھہ 📝 موضوع اپنے اسلاف کا تحفہ سنبھال کر رکھئے 🏢 ادارہ مدرستہ المدینہ فیضان صدّیق اکبر ڈیسا گجرات
اپنے اسلاف کا تحفہ سنبھال کر رکھئے
انسان اللہ عزوجل کی عظیم ترین مخلوق ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تمام انسانوں میں خوشبخت اور خوش قسمت وہ لوگ ہیں جن کے دل میں نور ایمان موجود ہے ایمان کی دولت مل جانا کسی نعمتِ عُظمیٰ سے کم نہیں۔ ہم اس پر اللہ ربُّ العالمین کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
ہماری مسجدوں کے میناروں سے گونجتی ہوئی اذان کی صدائیں، مساجد و مدارس کا قائم شدہ نظام، سلامت خانقاہیں، گلی گلی، نگر نگر، بستی بستی اسلام کے ماننے والے، اور صبح و شام اللہ وحدہٗ لا شریک کی عبادت و بندگی کرنے والے مسلمان — یہ سب کچھ ایسے ہی نہیں ہو گیا، بلکہ اس کے پیچھے ہمارے اسلاف کی جدوجہد، محبت و اخلاص، اور ان کی بے لوث قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ذرا تاریخ کا مطالعہ کیجئے۔ جب ملکِ ہندوستان میں اسلام کی روشنی پہنچی تو کتنی سخت مشکلات درپیش تھیں، لیکن اس کے باوجود ہمارے اسلاف دردِ امت اور تبلیغِ دین کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے اور شرک و کفر کے گھپ اندھیروں کو دور کر…