آج کا مسلمان اور ہماری نسلیں | اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت کی اہمیت

آج کا مسلمان اپنی نسلوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے کن چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے؟ اس مضمون میں اولاد کی صحیح اسلامی تربیت، قرآن و حدیث کی روشنی
آج کا مسلمان اور ہماری نسلیں | اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت کی اہمیت
✍️ قلمکار احمد رضا عطاری کچھوچھہ 📝 موضوع آج کا مسلمان اور ہماری نسلیں 🏢 ادارہ مدرستہ المدینہ فیضان صدّیق اکبر ڈیسا گجرات اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا شمار ممکن نہیں۔ ان نعمتوں میں سب سے بڑی اور قیمتی نعمت اولاد ہے۔ اولاد والدین کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، جو نہ صرف نسلِ انسانی کے تسلسل کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ والدین کے لیے دنیا و آخرت میں سکون اور رحمت کا سبب بھی ہے۔ نیک اور صالح اولاد والدین کے لیے دنیا میں سکونِ قلب اور وفات کے بعد بخشش و مغفرت کا ذریعہ بنتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں، سوائے تین چیزوں کے: 1. صدقہ جاریہ 2. نفع بخش علم 3. نیک اولاد جو اس کے لیے دعائے خیر کرے۔" (صحیح مسلم، کتاب الوصیتہ باب ما یلحق الانسان، الحدیث ۱۶۳۱، ص۸۸۶) اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ اولاد کی درست تربیت والدین کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا سبب ہے۔ اسلام اپنی جان کو ہی نہیں بلکہ اپنی نسلوں کو بھی جہنم سے بچانے کا حکم دیتا ہے والدین کی ذمے داری صرف یہ ن…

ایک تبصرہ شائع کریں