مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

جامعۃ المدینہ موڈاسا | ایک روحانی اور علمی قلعہ

جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، موڈاسا(گجرات) نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، نیکیوں، مدنی قافلوں، اور عشقِ رسول ﷺ کا مرکز ہے۔ جانیں
جامعۃ المدینہ موڈاسا | ایک روحانی اور علمی قلعہ جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، موڈاسا (گجرات) نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، نیکیوں، مدنی قافلوں، اور عشقِ رسول ﷺ کا مرکز ہے۔ جانیں اس جامعہ کے روح پرور ماحول، اساتذہ کی خدمات اور تربیتی نظام کی جھلک۔الماس نوری عطاری,تعارف, موڈاسا,مضمون نگاری,
کتبہ: الماس نوری عطاری
(متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات)

جامعۃ المدینہ مڈاسہ کا روحانی ماحول

الحمد للہ! اس پرفتن دور میں دعوتِ اسلامی انڈیا علومِ دین کی خوب احسن انداز میں ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل ہے، اور اس کے لیے باقاعدہ ایک مجلس بھی قائم ہے: مجلسِ جامعۃ المدینہ۔ اس کے تحت ملک بھر میں کئی جامعات المدینہ چل رہے ہیں، جہاں طلبہ کی علمی و روحانی تربیت کی جاتی ہے۔ انہیں میں سے ایک ہمارا جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا بھی ہے۔ جامعۃ المدینہ موڈاسا صرف علم کا مرکز نہیں، بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، اخلاقی تربیت اور سنتوں کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔

روحانیت سے بھرپور صبح کا آغاز

یہاں کئی خوش نصیب طلبہ نمازِ تہجد کے لیے بیدار ہوتے ہیں اور رحمتِ خداوندی کے مستحق بنتے اور دعائے مصطفیٰ ﷺ سے فیضیاب ہوتے ہیں، چنانچہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا

ترجمہ: اے اللہ! میری امت کے لیے ان کی صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔

[ابو داؤد، السنن، حدیث: 2606، دار السلام]

طلبہ کرام اس فرمانِ عالی کی برکتیں لوٹتے ہوئے، اس مبارک وقت میں اپنے اسباق یاد کرتے، تلاوتِ قرآنِ کریم، ذکر و اذکار اور دلائل الخیرات شریف کی تلاوت کرتے ہیں۔ یوں ان کی صبح اس حدیثِ پاک میں بیان کردہ ترغیب کے مطابق ہوتی ہے:
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: "صبح اس حال میں کرو کہ تم عالِم، یا متعلِّم (طالبِ علم)، یا عالم کی باتیں سننے والے، یا عالم سے محبت کرنے والے ہو، اور پانچویں نہ ہونا کہ ہلاک ہو جاؤ گے۔"

[طبرانی، المعجم الأوسط، ج:1، ص:128، دار الحرمین]

سنتوں کے مطابق تعلیم و تربیت

یہاں کے اساتذۂ کرام کی تو شان ہی نرالی ہے! الحمد للہ، یہاں کے اساتذہ میں ﴿إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ﴾ [الفاطر: ۲۸] کی جھلک نظر آتی ہے۔ یہ اساتذہ طلبہ کو ﴿اطْلُبُوا الْعِلْمَ مِنَ الْمَهْدِ إِلَى اللَّحْدِ﴾ کا ذہن دیتے، عقائد و معمولاتِ اہلِ سنت کا پابند بناتے ہیں، اور روحانی و اخلاقی تربیت میں شب و روز کوشاں رہتے ہیں۔
یہ خود بھی بزرگوں سے سچی عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور طلبہ کو بھی ان کا گرویدہ بناتے ہیں، ان کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

مدنی انعامات و ہفتہ واری اجتماع


یہاں ہر روز درس گاہ کا آغاز بھی روحانیت سے لبریز ہوتا ہے کہ طلبہ کرام، امیرِ اہلِ سنت کے عطا کردہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے نفس کا محاسبہ کرتے اور اپنے اعمال کی اصلاح کے لیے غور و فکر کرتے ہیں۔
ہفتہ وار اجتماع کے روح پرور مناظر کی تو کیا بات! ہر ہفتہ اجتماعِ ذکر و نعت کی محفل منعقد ہوتی ہے، جس میں موقع کی مناسبت سے کبھی صحابۂ کرام کی سیرت و محبت، خدمتِ دین کے جذبات، اور کبھی اولیائے کاملین کی روشن زندگی کے پہلو بیان کیے جاتے ہیں، اور طلبہ کو دین کی خدمت اور اس راہ کی مشقتوں پر صبر کی تلقین کی جاتی ہے۔

مدنی قافلوں میں شرکت کا جذبہ

طلبہ کو حالاتِ زمانہ سے آگاہ کرنے اور عوامِ اہلِ سنت کی دینی حالت کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے وقتاً فوقتاً مدنی قافلوں کی ترکیب ہوتی ہے، اور یوں دورانِ طالب علمی سے ہی انہیں تبلیغی ذہن دیا جاتا ہے۔

محفلِ مدینہ کا دل سوز منظر

باعمل عالمِ دین بننے کے لیے عشقِ رسول ﷺ کا ہونا بہت ضروری ہے، اس کے بغیر کوئی شخص باعمل عالم دین کیا کامل مومن بھی نہیں بن سکتا۔
الحمد للہ! یہاں کے اساتذہ طلبہ کو سچا عاشقِ رسول ﷺ بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً محفلِ مدینہ کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں نعت خواں حضرات اپنی خوب صورت آواز میں نعتیں پیش کرتے ہیں، اور طلبہ کو عشقِ مدینہ و حاضریِ مدینہ کی تڑپ دلاتے ہیں۔
اور استاد محترم مفتی سرفراز احمد مصباحی صاحب اپنے دلنشین انداز میں طلبہ کو تصور ہی تصور میں مدینۂ پاک کی با ادب حاضری کراتے ہیں اور ابھی سے مدینۂ پاک کے آداب سکھاتے ہیں۔
الغرض جامعۃ المدینہ مڈاسہ صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں، بلکہ روحانیت، نیکی، اصلاحِ نفس، اور عشقِ رسول ﷺ کا عملی مظہر ہے۔ یہاں کے ہر طالبِ علم کو حصولِ علم کے ساتھ ساتھ نیکیوں کا بھی حریص بنایا جاتا ہے، جو کہ دنیا و آخرت دونوں کی فلاح کا ذریعہ ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اس روحانی ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگیوں کو مدنی ماحول کے مطابق ڈھالیں۔
اللہ پاک ہمارے اس علمی و روحانی قلعہ کو اور یہاں کے طلبہ و اساتذہ کو دین و دنیا میں خوب عروج و ترقی عطا فرمائے، اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے۔ آمین بجاہ النبی الأمین ﷺ۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...