محمد توقیر رضا اشرفی
سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات: مکمل تجزیہ، اثرات اور رہنمائی سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات پر ایک جامع اردو مضمون۔
Bu mohammadraza
سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات
سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات
کتبہ:
محمد توقیر رضا اشرفی (التعلم : الجامعة الجلالية العالية الاشرفيه مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف)
دورِ حاضر میں سوشل میڈیا ہمارے میل جول کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سوشل میڈیا ایک جدید دور کی نئی ایجاد ہے، جس کے ذریعے ہم اپنے سے ہزاروں میل کے فاصلے پر رہنے والوں سے چند منٹوں میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ جس نے دنیا کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔ اسی کے ذریعے کتنے نوجوان تنہائی پسند اور احساسِ کمتری کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں نوجوان خود کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے کتنے لوگ ہدایت یافتہ ہوتے ہیں اور بہت سے گمراہی کے دلدل میں پھنستے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا ہمارے لیے جتنا فائدہ مند ہے، اس سے کہیں زیادہ نقصان دہ بھی ہے۔ اسی کے وجہ سے ہزاروں فتنہ جنم لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا نے عام مسلمانوں سے لے کر علماءِ ملک کو کتب بینی سے دور کر دیا۔ جو علمائے کرام یا عوام الناس کتب بینی و اخبار کے شوقین تھے، وہ بھی آج اسی کی دنیا میں منہمک نظر آ رہے ہیں۔
لہٰذا یہ…