اللہ و رسول سے خیانت
مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی,مضمون نگاری,
Bu mohammadraza
اللہ و رسول سے خیانت اللہ و رسول سے خیانت از : مولانا عمران رضا مدنی بنارسی صحابیِ نبی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "فرائض چھوڑ دینا اللہ تعالیٰ سے خیانت کرنا ہے، اور سنت کو ترک کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیانت کرنا ہے۔" ["اے ایمان والو!"، ص: 341، از: مفتی قاسم عطاری] انسان اور امانتِ اعضاء: یونہی انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو اعضاء عطا فرمائے ہیں، یہ اس کے پاس خدا کی امانت ہیں۔ انہیں ناجائز کاموں میں استعمال کر کے امانت میں خیانت نہ کی جائے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: "اللہ عزوجل نے انسان کی شرم گاہ کو پیدا کیا تو فرمایا: 'یہ ایک امانت ہے جو میں نے تیرے سپرد کی ہے، اسے حق کے علاوہ قابو میں رکھ۔'" کسی کا قول ہے: انسان کا معاملہ اپنے رب تعالیٰ کے ساتھ یہ ہے کہ وہ مامورات پر عمل کرے اور منہیات سے اجتناب کرے۔ کیونکہ انسان کا ہر عضو اللہ عزوجل کی امانت ہے۔ زبان میں امانت یہ ہے کہ انسان اسے جھوٹ، غیبت، چغلی، بدعت اور بدکلامی میں استعمال نہ کرے۔ آنکھ میں امانت یہ ہے کہ اسے حرام اشیاء دیکھنے میں استعمال نہ کرے۔ کانوں میں امانت یہ ہے کہ انہیں حرا…