اللہ و رسول سے خیانت

اللہ و رسول سے خیانت  مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی,مضمون نگاری,

اللہ و رسول سے خیانت

از : مولانا عمران رضا مدنی بنارسی 

صحابیِ نبی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

“فرائض چھوڑ دینا اللہ تعالیٰ سے خیانت کرنا ہے، اور سنت کو ترک کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیانت کرنا ہے۔”

[“اے ایمان والو!”، ص: 341، از: مفتی قاسم عطاری]

انسان اور امانتِ اعضاء:

یونہی انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو اعضاء عطا فرمائے ہیں، یہ اس کے پاس خدا کی امانت ہیں۔ انہیں ناجائز کاموں میں استعمال کر کے امانت میں خیانت نہ کی جائے۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:

“اللہ عزوجل نے انسان کی شرم گاہ کو پیدا کیا تو فرمایا: ‘یہ ایک امانت ہے جو میں نے تیرے سپرد کی ہے، اسے حق کے علاوہ قابو میں رکھ۔'”

کسی کا قول ہے:
انسان کا معاملہ اپنے رب تعالیٰ کے ساتھ یہ ہے کہ وہ مامورات پر عمل کرے اور منہیات سے اجتناب کرے۔ کیونکہ انسان کا ہر عضو اللہ عزوجل کی امانت ہے۔

زبان میں امانت یہ ہے کہ انسان اسے جھوٹ، غیبت، چغلی، بدعت اور بدکلامی میں استعمال نہ کرے۔
آنکھ میں امانت یہ ہے کہ اسے حرام اشیاء دیکھنے میں استعمال نہ کرے۔
کانوں میں امانت یہ ہے کہ انہیں حرام سننے کے لیے استعمال نہ کرے۔
اسی طرح دیگر اعضاء بھی اللہ کی امانت ہیں۔

[“اے ایمان والو!”، ص: 346]

محترم قارئین!
ذرا غور کریں، کہیں ہم اللہ و رسول کے خائن تو نہیں بن رہے؟
فرائض و سنن کی ادائیگی میں کوتاہی تو نہیں برت رہے؟
ہمارے عمل میں غفلت تو نہیں؟
ہم سستی اور کاہلی کے شکار تو نہیں ہو گئے؟

ہر نصیحت کو دوسروں کے لیے سمجھنے اور محفوظ کرنے کے بجائے ایک مرتبہ ہم اپنی گریبان میں جھانک کر اپنے نفس کا جائزہ لیں!

اگر فرائض و سنن میں کچھ کوتاہی واقع ہو رہی ہے تو فوراً سے پیشتر اسے دور کریں۔ یقین جانیں! زندگی، موت کا کوئی بھروسہ نہیں، کب پیغامِ اَجل لیے موت کا فرشتہ آ جائے، ہم میں سے کسی کو اس کا علم نہیں۔

بے شک! سمجھدار ہے وہ شخص جو موت سے پہلے موت کی تیاری کر لے۔

اللہ پاک ہمیں ایمان پر استقامت عطا فرمائے، آمین!

Related Posts

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

کتبہ:محمد مناظر حسین (کٹیہار ، بہار) مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے انسان زبان و بیان کا شہسوار ہے، لیکن یہی زبان جب بے لگام ہو جائے تو دلوں…

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات) سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں آج سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے۔…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You Missed

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 217 views
مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 237 views
مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 389 views
سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 289 views
جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ