What is travel??سفر کیا ہے
مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی,
What is travel??سفر کیا ہے سفر کیا کریں! سفر آپ کو بہت کچھ سکھاتا ہے۔ سفر سے چیزیں کھلتی اور واضح ہوتی ہیں۔ سفر کرنے سے انسانی صلاحیت و قابلیت میں حد درجہ اضافہ ہوتا ہے۔ سفر انسان کو مختلف ذہنیت اور افکار کے لوگوں سے ملاقات کراتا ہے۔ لہٰذا آپ بھی سفر کیا کریں۔ آپ کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا، آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ سفر محض ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا نام نہیں بلکہ تجربات، علم اور آگاہی کے دروازے کھولنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔ جو لوگ سفر کرتے ہیں، وہ نئی جگہوں، تہذیبوں، زبانوں اور مختلف ذہنیت کے حامل لوگوں سے مل کر زندگی کے کئی اہم اسباق سیکھتے ہیں۔ شاید اسی لیے ہمارے بزرگانِ دین کی سیرت میں سفر کا ایک طویل باب پڑھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے علم و ادب کے حصول کے لیے نہ صرف ایک شہر سے دوسرے شہر، بلکہ دور دراز ملکوں تک کا سفر اختیار کیا، اور اپنی صلاحیتوں کو دنیا جہان کے سامنے پیش کیا۔ اگر صرف بزرگوں کے اسفار پر کتابیں لکھی جائیں تو جلدیں تیار ہو جائیں! سفر، شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے سفر انسان کو خودمختاری اور خود اعتمادی سکھاتا ہے۔ راستے میں پیش آنے والی مشکلات، مصیبتیں اور غیر متوقع حالات، نئے ماحول سے…