Sirat e imam Bukhari Mohammad kamran raza gujarati

سیرت امام بخاری علیہ الرحمہ از: محمد کامران رضا مھلیج گجرات متعلیم: جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات ,سیرت,محمد کامران رضا گجراتی,Sirat e imam Bukhari
Sirat e imam Bukhari Mohammad kamran raza gujarati
سیرت امام بخاری علیہ الرحمہ از: محمد کامران رضا مھلیج گجرات متعلیم: جامعۃ المدینہ احمدآباد گجرات نام و نسبت اسم گرامی محمد، کنیت ابو عبد اللہ، لقب امیر المؤمنین فی الحدیث، حافظ الحدیث، ناصر الأحاديث النبویہ، سید الفقہاء والمحدثین، امام المسلمین۔ آپ کا سلسلہ نسب یہ ہے: محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بَرْدِزُبہَ بخاری جعفی۔ آپ کے جد اعلیٰ مغیرہ نے حاکم بخارا کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، اس لیے آپ کو جعفی کہا جاتا ہے۔ ولادت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 13 شوال 194ھ، جمعہ کے روز (ازبکستان کے ایک شہر) ”بخارا“ میں ہوئی۔ (نزھۃ القاری، ج:1، ص:50) امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے والد ماجد امام بخاری علیہ الرحمہ کے والد محترم حضرت اسماعیل بن ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ، امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد اور ولی کامل حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کے صحبت یافتہ تھے۔ ان کے تقویٰ و پرہیزگاری کا یہ عالم تھا کہ اپنے مال و دولت کو شبہات (ایسی چیزیں جن کے حلال یا حرام ہونے میں شبہ ہو) سے بچاتے۔ انتقال شریف کے وقت آپ نے ارشاد فرمایا: "میرے پاس جس قدر مال ہے، میرے علم کے مطابق اس میں ایک بھی شبہے و…

ایک تبصرہ شائع کریں