Muballige islam hazrat Abdul mubeen nomani misbahiمبلغِ اسلام، علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ

Muballige islam hazrat Abdul mubeen nomani misbahiمبلغِ اسلام، علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ سیرت,سوانح,مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی,

حالتِ علالت میں “ICU وارڈ” میں تحریری کام

آج 27 اپریل، بروز اتوار، صبح “پڑاؤ” (بنارس) “لطیف ہاسپٹل” میں مبلغِ اسلام، علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ کی عیادت کے لیے حاضری ہوئی۔
حضرت نعمانی صاحب پچھلے دس دنوں سے ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہیں۔ بحمدہ تعالیٰ طبیعت میں پہلے سے افاقہ ہے اور ان شاء اللہ جلد گھر بھی آجائیں گے۔

نعمانی صاحب عالمِ باعمل، صوفیِ باصفا، مبلغِ اسلام، رہنمائے قوم و ملت، محسنِ ملت، ماہرِ قرطاس و قلم ہونے کے ساتھ ساتھ زبردست پیرِ طریقت بھی ہیں۔
آپ کئی بہترین اوصاف کے حامل بزرگ ہیں۔ دین پر سختی سے عمل کرنا آپ کی پاکیزہ خصلت میں شامل ہے۔ ICU میں ایڈمٹ ہونے کے باوجود بھی نماز کا اہتمام کرنا اور وقت پر نماز ادا کرنا آپ کا خوبصورت وصف ہے۔

آج نعمانی صاحب کے پاس حاضری ہوئی تو ایک مسودہ دکھانے لگے اور فرمایا کہ: “چند دن پہلے ICU میں تھا تو سوچا، بیٹھے بیٹھے کچھ لکھ ہی لوں!”
پھر چند صفحات دکھائے، جن پر مضامین درج تھے۔ دو عنوانات یہ تھے:

  • کیا آپ مصنف بننا چاہتے ہیں؟
  • یہ راتوں کے سپاہی

جن میں کئی نصیحت آموز باتیں موجود تھیں۔ ان شاء اللہ چند دنوں بعد آپ یہ مضامین ملاحظہ کرسکیں گے۔

علامہ عبد المبین نعمانی صاحب کی زندگی کا ایک طویل عرصہ تصنیف و تالیف میں گزرا ہے۔
آپ نے خود کتابیں لکھنے سے زیادہ دوسرے کتاب لکھنے والوں پر توجہ دی۔ کتابوں کی تصحیح کرنا، نظرِ ثانی کرنا، ان کی غلطیوں کو دور کر کے بہترین انداز میں منظرِ عام پر لانا آپ نے اپنی ترجیحات میں شامل رکھا۔
نئے مصنفین اور کالم نگاروں کی اصلاح کرنا، عمدہ مشورے دینا اور تحریر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے انمول نکات بتانا آپ نے اپنا مشن بنایا۔
کئی بڑی بڑی کتابیں ایسی ہیں جن کی تصحیح کا کام آپ نے انجام دیا۔ بلکہ بیماری کے دنوں میں بھی کتابوں کی تصحیح اور نظرِ ثانی کا عمل جاری رکھتے ہیں۔ سفر میں بھی کتابوں کی اصلاح اور تصحیح کا کام کرتے رہتے ہیں۔

علماے کرام اپنی کتابوں پر آپ کے تأثرات اور تقریظ کو شامل کرنا اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔ اور کیوں نہ ہو کہ آپ “ماہرِ قرطاس و قلم” جو ٹھہرے۔

ایسے موقع پر ان اسلافِ کرام کی یاد تازہ ہو گئی جنھوں نے آزمائش کے دنوں میں بھی تحریری خدمات جاری رکھیں، جیسے:
❍ حنفی فقیہ امام شمس الدین سرخسی رحمۃ اللہ علیہ کا کنویں کے اندر سے المبسوط لکھوانا۔
❍ علامہ فضلِ حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ کا ایامِ قید میں الثورۃ الہندیہ لکھنا۔
❍ علامہ عنایت احمد کاکوروی رحمہ اللہ کا قید کے ایام میں علم الصیغہ جیسی عظیم کتاب لکھنا۔

نعمانی صاحب قبلہ کے اس واقعے میں ہم سب کے لیے درس ہے کہ ہمیں چاہیے ہم بھی اپنی صحت کے ایام سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ تحریری کام کرتے رہیں۔
مضامین لکھیں، آرٹیکلز تحریر کریں، کالم نگار بنیں، ماہ ناموں، سہ ماہی مجلوں، اخبارات اور سالناموں میں اپنے مضامین شامل کروائیں۔
سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مختلف ویب سائٹس، واٹس ایپ، ٹیلیگرام، ٹوئٹر وغیرہ پر اپنے مضامین اپلوڈ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک دین کی صحیح تعلیمات پہنچ سکیں!


 عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)

Related Posts

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

کتبہ:محمد مناظر حسین (کٹیہار ، بہار) مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے انسان زبان و بیان کا شہسوار ہے، لیکن یہی زبان جب بے لگام ہو جائے تو دلوں…

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات) سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں آج سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے۔…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You Missed

مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 221 views
مذاق… جو دلوں کو جلا دیتا ہے

مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

  • By admin
  • July 26, 2025
  • 241 views
مایوسی گناہ ہے: اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہوں

سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 391 views
سین اور قاف کی طاقت: قلم اور تلوار کی تاریخ ساز قوت

جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

  • By admin
  • July 19, 2025
  • 289 views
جانوروں کے حقوق | قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل اسلامی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ