ایک نئی کتاب دفاع صحابہ مرتب مولانا فرحان المصطفیٰ نظامی مدنی

ایک نئی کتاب دفاع صحابہ مرتب مولانا فرحان المصطفیٰ نظامی مدنی تبصرہ نگار: عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)
ایک نئی کتاب دفاع صحابہ مرتب مولانا فرحان المصطفیٰ نظامی مدنی
ایک نئی کتاب دفاع صحابہ  مرتب :  مولانا فرحان المصطفیٰ نظامی مدنی ✍🏻تبصرہ نگار: عمران رضا عطاری مدنی (بنارس) ◉~ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~◉           یوں تو صدیوں سے صحابہ کرام کی شان و عظمت میں کتابیں تصنیف ہوتی آرہی ہیں، ابتدائی ادوار میں احادیث کی مختلف کتب میں فضائل الصحابہ کے عنوان سے صحابہ کرام کے مجموعی اور انفرادی فضائل بیان ہوتے رہے، پھر علما نے مستقل صحابہ کرام کے فضائل میں لکھنا شروع کیا، جس میں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی "فضائل الصحابہ" مشہور و معروف ہے، یوں سلسلہ چلتا رہا، ہر دور کی ضرورت و تقاضے کے مطابق صحابہ کی شان میں لکھا جاتا رہا، بالخصوص جس زمانہ میں روافض سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر تبرا کرنے لگے تو علما نے ان کی شان میں بیان کردہ احادیث اور فضائل کو نہ صرف لوگوں میں زبانی بیان کیا بلکہ تحریری میدان میں بھی اس کے جلوے بکھیرے۔  جب حضرت مولی علی رضی اللہ عنہ کی شان میں چہ می گوئیاں کی گئیں تو ان کی شان میں کئی کتابیں معرض وجود میں آئیں، جب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ناموس پر حملہ ہونے لگا تو علما نے اس پر کئی کتابیں لکھ ڈالی…

ایک تبصرہ شائع کریں