جرح و تعدیل کچھ ابتدائی باتیں جرح و تعدیل کی تعریفات فن حدیث جرح و تعدیل

جرح و تعدیل کچھ ابتدائی باتیں جرح و تعدیل کی تعریفات فن حدیث,جرح و تعدیل,Molana Imran Raza Attari Madani جرح کا لغوی معنی زخمی کرنا ہے
جرح و تعدیل کچھ ابتدائی باتیں جرح و تعدیل کی تعریفات فن حدیث جرح و تعدیل
جرح و تعدیل کچھ ابتدائی باتیں   جرح و تعدیل کی تعریفات  جرح کا لغوی معنی زخمی کرنا ہے ۔ جب کہ اصطلاحی معنی ہے : وصف متى التحق بالراوي أو الشاهد سقط الاعتبار بقوله وبطل العمل به . ایسا وصف جو راوی یا شاہد (گواہ) کے ساتھ لاحق ہو تو اس کے قول کا اعتبار ساقط ہو جائے اور اس پر عمل باطل ۔  جرح کی یہ بھی تعریف کی گئی ہے : الطعن في الراوي بما يخل بعدالته أو ضبطه . راوی میں ایسا عیب بیان کرنا جو اس کی عدالت یا ضبط میں مخل ہو۔  (اکمال تہذیب الکمال، ج:۱، ص:۵)  تعدیل کا لغوی معنیٰ ترازو برابر کرنا ، تزکیہ کرنا ۔  جب کہ اصطلاحی معنی ہے : وصف متى التحق بالراوي أو الشاهد اعتبر قولهما و أخذ به . ایسا وصف جو جو راوی یا شاہد کو لاحق ہو تو ان کا قول معتبر ہو جائے یا اسے لے لیا جائے (یعنی اس پر عمل ہو)۔ (اکمال تہذیب الکمال، ج:۱، ص:۵) دوسری تعریف : تزكية الراوي والحكم عليه بأنه عدل أو ضابط . راوی کا تزکیہ (اس طرح تعریف) کرنا یا حکم لگانا کہ وہ عادل یا ضابط ہے۔ (منہج النقد ، ص:۹۲) جرح کا حکم : محدّثِ اشرفیہ علامہ صدر الوریٰ قادری مصباحی اپنی مشہور و معروف کتاب ”اصول جرح و تعدیل“ میں رقم طراز ہیں :  جرح کا مقصد مح…

ایک تبصرہ شائع کریں