تعارفِ کتاب: رضا کی زباں تمہارے لیے
کتاب کا نام: رضا کی زباں تمہارے لیے
موضوع: جمالِ مصطفےٰ ﷺ
کل صفحات: 156
ناشر: صراط پبلیکیشنز، مراد آباد
موضوع: جمالِ مصطفےٰ ﷺ
کل صفحات: 156
ناشر: صراط پبلیکیشنز، مراد آباد
جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیان پر صدیوں سے اہلِ علم اور اہلِ قلم اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کرتے آرہے ہیں۔ کسی نے نثر کا سہارا لیا تو کسی نے نظم کے ذریعے اپنے جذباتِ محبت کا اظہار کیا۔ لیکن جب امامِ اہلِ سنت، امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہ کے نعتیہ دیوان 'حدائقِ بخشش' پر نظر پڑتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے عشق، ادب، سوز و گداز اور عقیدت کے ایسے دل آویز انداز میں جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیان کیا ہے کہ ہر شعر محبتِ رسول ﷺ سے لبریز دکھائی دیتا ہے۔
کلامِ رضا کا ایک ایک شعر دل میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کرتا، زبان پر درود و سلام جاری کرتا اور قاری کو وارفتگی و سرمستی کی کیفیت میں پہنچا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذوقِ سلیم رکھنے والا قاری کلامِ رضا کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کہنا بجا ہوگا کہ حدائقِ بخشش میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقریباً تمام اعضائے مبارکہ کے حسن و جمال، کمالات اور ان سے متعلق معجزات کو نہایت دل نشیں اور ایمان افروز انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

کتاب کا تعارف اور اسلوب
پیشِ نظر کتاب "رضا کی زباں تمہارے لیے" میں امامِ اہلِ سنت، امام احمد رضا محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے وہ منتخب اشعار مع شرح پیش کیے گئے ہیں، جو آپ نے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال، اعضائے مبارکہ اور ان سے ظاہر ہونے والے معجزات کے بیان میں ارشاد فرمائے ہیں۔
ہر عنوان کے تحت حتیٰ الامکان متعلقہ احادیثِ مبارکہ کا عربی متن، اردو ترجمہ اور تخریج بھی شامل کی گئی ہے، تاکہ قارئین کو اشعار کے ساتھ ان کے حدیثی مآخذ بھی میسر آ سکیں۔ نیز حتی المقدور جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق امامِ اہلِ سنت کے تمام اشعار کا استیعاب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم ممکن ہے کہ سہواً بعض اشعار شامل نہ ہو سکے ہوں۔
اشعار کی شرح بنیادی طور پر مولانا حافظ غلام حسن قادری کی شرح سے ماخوذ ہے۔ اشعار کی کثرت کے پیشِ نظر دیگر شروحات کے حوالہ جات مستقل طور پر ذکر نہیں کیے گئے۔ اسی طرح بعض مقامات پر احادیث کو اختصار یا تلخیص کے ساتھ نقل کیا گیا ہے، البتہ حوالہ اصل ماخذ ہی کا دیا گیا ہے۔ مزید برآں، مناسب مقام پر مضمون کی تکمیل اور حسنِ بیان کے لیے دیگر شعرائے کرام کے منتخب اشعار بھی شامل کیے گئے ہیں۔

علمائے کرام کے تاثرات و تقریظات
ماہرِ قلم علامہ عبد المبین نعمانی قادری مصباحی فرماتے ہیں:
"عزیزی مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی نے بڑی عرق ریزی سے پوری حدائقِ بخشش کا مطالعہ کرکے اور نقش و نگارِ سراپائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مشتمل اشعار کو چن چن کر جمالِ رسول اور حلیۂ مصطفیٰ کا آئینہ خانہ بنا دیا ہے، کہیں کہیں مختصر تشریحات بھی ہیں، گویا سیرتِ مصطفیٰ اور فکرِ رضا کا یہ ایک حسین امتزاج ہے۔ مصنف یا مرتب جو بھی کہیے اس خصوص میں قابل تحسین و تبریک ہیں کہ انھوں نے فکرِ امام احمد رضا قدس سرہ کا ایک نئی جہت سے جائزہ لیا، اور کلامِ رضا کے ایک نئے گوشے کو پیش کیا ہے۔"
کتاب ہٰذا میں درج ذیل جلیل القدر علمائے کرام کی تقریظات موجود ہیں:
- ماہرِ قلم علامہ عبد المبین نعمانی قادری مصباحی
- مولانا خالد ایوب مصباحی شیرانی
- مولانا عطاء المصطفیٰ مصباحی عطاری
پہلے اسے پڑھ لیجیے
کتاب کے عنوان "پہلے اسے پڑھ لیجیے" کے تحت سب سے پہلے مرتب نے امامِ اہلِ سنت، امام احمد رضا قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہ کے والہانہ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مختصر مگر مؤثر تعارف پیش کیا ہے۔ اس کے بعد حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال پر گفتگو کی گئی ہے، اور آخر میں کتابِ ہٰذا کے اسلوب، ترتیب اور منہج کی وضاحت کی گئی ہے، تاکہ قارئین مطالعہ شروع کرنے سے پہلے کتاب کے مقصد اور اندازِ پیشکش سے بخوبی واقف ہو جائیں۔