واقعۂ کربلا اور سیرتِ نبوی ﷺ: صبر، استقامت اور حق گوئی کا درس

واقعہ کربلا اور سیرت نبوی ﷺ کے درمیان کیا تعلق ہے؟ جانیے کیسے امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدانِ کربلا میں صبر، استقامت اور حق گوئی کی عظیم تاریخ رقم کی
واقعۂ کربلا اور سیرتِ نبوی ﷺ: صبر، استقامت اور حق گوئی کا درس
✍️ قلمکار محمد طارق القادری بنارسی 📝 موضوع واقعۂ کربلا اور سیرتِ نبوی ﷺ 🏢 ادارہ تخصص فی التدریس جامعۃ المدینہ شاہ جہان پور واقعۂ کربلا اور سیرتِ نبوی ﷺ اللہ رب العزت نے اپنے محبوبِ کریم، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کو قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ اور مشعلِ راہ قرار دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ترجمہ کنزالعرفان: ’’بے شک تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ موجود ہے۔‘‘ (سورۂ احزاب: 21) امت کے لیے رسول اللہ ﷺ کا عملی نمونہ جب ہم سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ حضور نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو جن امور کا حکم ارشاد فرمایا، پہلے خود ان پر عمل کر کے دکھایا۔ پھر صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ اطہار علیہم الرضوان نے انہی تعلیمات پر عمل کر کے امت کے لیے عملی نمونہ پیش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگیاں سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی تفسیر اور روشن آئینہ نظر آتی ہیں۔ حضور اکرم صلی الل…

ایک تبصرہ شائع کریں