بیٹیوں کی پرورش: جنت کا انعام | اسلام میں بیٹیوں کی فضیلت اور حقوق

اسلام نے بیٹیوں کو رحمت قرار دیا ہے۔ جانیں بیٹیوں کی پرورش، تربیت، کفالت اور حسنِ سلوک پر جنت کی بشارتیں، احادیثِ مبارکہ اور والدین کی اہم ذمہ داریاں۔
بیٹیوں کی پرورش: جنت کا انعام | اسلام میں بیٹیوں کی فضیلت اور حقوق
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع بیٹیوں کی پرورش: جنت کا انعام 🏢 ادارہ المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا بیٹیوں کی پرورش: جنت کا انعام ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ بعض لوگ بیٹیوں اور بہنوں کو بوجھ سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ تصور سراسر جہالت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ کتنے ہی افراد ایسے ہیں جو بیٹیوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے، انہیں طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے اور مختلف طریقوں سے ان کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔ افسوس تو یہ ہے کہ بعض لوگ بیٹی کی پیدائش پر خوش ہونے کے بجائے غم اور مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔ حالانکہ دینِ اسلام نے بیٹیوں کی پرورش، تربیت اور حسنِ سلوک پر عظیم بشارتیں دی ہیں اور ان کی کفالت کو جنت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ اس کے برعکس زمانۂ جاہلیت میں لوگ بیٹیوں کی پیدائش پر سخت غصہ کرتے، یہاں تک کہ بعض درندہ صفت لوگ انہیں زندہ درگور کر دیتے تھے۔ مگر اسلام نے آ کر اس ظالمانہ اور وحشیانہ رسم کا مکمل خاتمہ کر دیا اور عورت و بیٹی کو عزت، مقام اور تحفظ عطا فرمایا۔ کتنا پیارا ہے ہمارا دینِ اسلام اور اس کی عظیم و حسین تعلیمات! اس دین نے عورتوں…

ایک تبصرہ شائع کریں