تعطیل کلاں پر طلباء سے گزارشات

تعطیلات کو ضائع نہ کریں بلکہ قرآن، حدیث، مطالعہ، والدین کی خدمت اور علمی و روحانی ترقی کے ساتھ قیمتی بنائیں۔ طلبہ کے لیے مکمل رہنمائی اور عملی منصوبہ۔
تعطیل کلاں پر طلباء سے گزارشات
✍️ قلمکار استاد الاساتذہ مولانا عطاء المصطفیٰ عطاری مصباحی 📝 موضوع تعطیل کلاں بر طلبہ سے گزارشات 🏢 ادارہ رکنِ مجلس جامعۃ المدینۃ انڈیا عزیز طلبۂ کرام! الحمدللہ! ایک اور تعلیمی سال مکمل ہوا۔ یہ وقت گزشتہ سال کے محاسبہ کرنے، اپنی کمزوریوں کو دور کرنے اور نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔ تعطیلات کو ضائع کرنے کے بجائے، انہیں غنیمت جان کر علمی و عملی مصروفیات میں گزاریں تاکہ یہ ایام آپ کی علمی و روحانی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔ تعطیلات کو قیمتی بنانے کے لیے چند ضروری نکات 1- قرآن و حدیث سے مضبوط تعلق قائم کریں • روزانہ کم از کم ایک پارہ تلاوت کریں۔ • ریاض الصالحین یا مشکاة المصابیح سے حدیث شریف کا مطالعہ کریں۔ 2- علمی و تحقیقی ذوق کو پروان چڑھائیں تفسیرِ قرآن: مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کی: نور العرفان (تفسیر کنز الایمان) مفتی قاسم عطاری صاحب کی: تفسیر صراط الجنان سیرتِ طیبہ: علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی کی: سیرتِ مصطفیٰ ﷺ امام قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ کی: الشفاء بتعريف حقوق المصطفى ﷺ امام محمد بن یوسف شامی کی: سبل الهدي والرشاد في سيرة خير العباد ﷺ اخل…

ایک تبصرہ شائع کریں