اپنی صلاحیتیں بہتر کریں اور آگے بڑھیں | کامیابی کے 12 سنہری اصول

اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو منفرد صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اس مضمون میں صلاحیتوں کو بہتر بنانے، سستی سے بچنے، وقت کی قدر کرنے، اچھی صحبت اختیار کرنے اور م
اپنی صلاحیتیں بہتر کریں اور آگے بڑھیں | کامیابی کے 12 سنہری اصول
✍️ قلمکار محمد شفیع احمد رضوی عطاری 📝 موضوع اپنی صلاحیتیں بہتر کریں اور آگے بڑھیں 🏢 ادارہ درجہ سادسہ، جامعۃ المدینۃ نیپال اللہ تعالی نے ہر انسان میں الگ الگ صلاحیتیں ودیعت فرمائی ہیں۔کسی کو فقیدالمثال عقل عطاکی،کسی کو بے مثال فہم عنایت کی،کسی کو لاجواب علم سے نوازا،کسی کو لیڈر شپ جیسی عظیم نعمت سے بہرہ مند کیا۔کسی کو نیکی کی دعوت جیسی عظیم دولت سے سرفراز فرمایا۔ الغرض اللہ پاک نے ہر انسان کو فطری طور پر مختلف الکیفیت، مختلف النوع ،مختلف الجہت اور مختلف الاقسام صلاحیتیں عطا کر رکھی ہیں۔ نیز کچھ صلاحیتیں انسان کو اپنی کوشش و سعی سے اللہ پاک کی توفیق سے نصیب ہوتی ہیں۔ اب صد کروڑ افسوس ہے ان لوگوں پر جو اپنی صلاحیت کا اپنے ہی ہاتھوں سے گلا گھونٹ دیتے ہیں۔ ذیل میں چند ایسے بنیادی امور نوک قلم کیے جاتے ہیں جن کو پیش نظر رکھ کر نہ محض صلاحیتیں اچھی ہوتی ہیں، بلکہ اس سے صلاحیت میں ثبات و دوام اور استقامت و استمرار بھی نصیب ہو جایا کرتی ہے۔ نیز انہیں چیزوں سے صلاحیتوں میں اضافہ بھی ہوتا رہتا ہے۔ (1) تکاسل و سستی کو دور کریں اپنی صلاحیت کو عوج ثریا بلکہ اس سے بھی آگے پہنچانے کے لیے سب…

ایک تبصرہ شائع کریں