جامعۃ المدینہ موڈاسا | ایک روحانی اور علمی قلعہ

جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، موڈاسا(گجرات) نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، نیکیوں، مدنی قافلوں، اور عشقِ رسول ﷺ کا مرکز ہے۔ جانیں
جامعۃ المدینہ موڈاسا | ایک روحانی اور علمی قلعہ
کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات) جامعۃ المدینہ مڈاسہ کا روحانی ماحول الحمد للہ! اس پرفتن دور میں دعوتِ اسلامی انڈیا علومِ دین کی خوب احسن انداز میں ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل ہے، اور اس کے لیے باقاعدہ ایک مجلس بھی قائم ہے: مجلسِ جامعۃ المدینہ۔ اس کے تحت ملک بھر میں کئی جامعات المدینہ چل رہے ہیں، جہاں طلبہ کی علمی و روحانی تربیت کی جاتی ہے۔ انہیں میں سے ایک ہمارا جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا بھی ہے۔ جامعۃ المدینہ موڈاسا صرف علم کا مرکز نہیں، بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، اخلاقی تربیت اور سنتوں کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ روحانیت سے بھرپور صبح کا آغاز یہاں کئی خوش نصیب طلبہ نمازِ تہجد کے لیے بیدار ہوتے ہیں اور رحمتِ خداوندی کے مستحق بنتے اور دعائے مصطفیٰ ﷺ سے فیضیاب ہوتے ہیں، چنانچہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا ترجمہ: اے اللہ! میری امت کے لیے ان کی صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔ [ابو داؤد، السنن، حدیث: 2606، دار السلام] طلبہ کرام اس فرم…

ایک تبصرہ شائع کریں