تخلیقِ انسانی کا مقصد | انسان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟
یہ مضمون "تخلیقِ انسانی کا مقصد" کے موضوع پر نہایت بصیرت افروز ہے جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں انسان کی پیدائش کا مقصد اور اس کے عملی پہلوؤں کو ۔۔۔
Bu mohammadraza
تخلیقِ انسانی کا مقصد | انسان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟
کتبہ:
الماس نوری عطاری (متعلم: جامعۃ المدینہ، فیضانِ مخدوم لاہوری، مڈاسہ. درجہ : سادسہ)
تخلیقِ انسانی کا مقصد
معزز قارئین اگر دنیا کا کوئی شخص ایک حقیر اور ادنیٰ سی چیز بھی بناتا ہے، تو اس کے ذہن میں اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے، کیونکہ بے مقصد چیز کو بنانا بے وقوفی ہے۔ اور چیز جتنی معظم، مکرم اور اچھی ہو، اس کے مقاصد بھی اتنے ہی اچھے اور بڑے ہوتے ہیں۔
تو جب ایک چھوٹی سی اور حقیر چیز کو بنانے والا شخص کسی مقصد کے تحت بناتا ہے، تو اب ظاہر سی بات ہے کہ اس پوری کائنات کو بنانے والے خالق و مالک عَزَّوَجَلَّ نے بھی اس کائنات کو کسی نہ کسی مقصد کے تحت بنایا ہوگا۔
جیسا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا:
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ
یعنی اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو حکمت سے اور بامقصد بنایا۔
(سورۃ العنکبوت: 44)
کائنات میں جتنی بھی چیزیں موجود ہیں، ان کے مقاصد مختلف ہیں۔ جیسے کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:
وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
(یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے سورج اور …