اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے

اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے ✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی* تخصص فی الحدیث 📍مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور
اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے
*اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے*  حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے لوگوں کے مجمع ارشاد فرمایا کہ : دَعُوا حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَسُبُّ السَّلَفَ   .  عمرو بن ثابت کی حدیث کو چھوڑ دو ! کیوں کہ وہ سلفِ کرام (گزرے ہوئے بزرگانِ دین) کو گالی دیتا (برا کہتا) تھا ۔  (صحیح مسلم، ج:1، ص:528، المطبوع مع الشرح للنووی ، دار المنھاج)  *معزز قارئین !* آج کل شوشل میڈیا پر بیسیوں گند پھیلانے والے افراد موجود ہیں جو مولانا مفتی ڈاکٹر بنکر ، بلکہ اب تو یونیورسٹی اور کالج کے لوندے دین سکھانے کے نام پر فتنوں کا بزار گرم کرکے لوگوں کے عقائد پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ، کبھی غوث اعظم پر طعن ، کبھی خواجہ غریب نواز پر انگش نمائی، کبھی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنا ، کبھی کرامات اولیا پر عقلی گھوڑے دوڑاتے نظر آتے ہیں ، ہمیں ایسے لوگوں سے اجتناب کرنا چاہیے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا ایمان اُچک لیا جائے اور ہمیں کان و کان خبر تک نہ ہو۔  حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا :  یہ علم دین ہے تم یہ دیکھو کہ اپنا دین کس سے لے رہے ہو۔   (صحیح مسلم، ج:1، ص:515، المطبوع …

1 تبصرہ

  1. گمنام
    Nice 👍