کیا جانوروں کو ذبح کرنا ان پر ظلم ہے

کیا جانوروں کو ذبح کرنا ان پر ظلم ہے رد شبہات محمد عارف رضا مدنی جانور کو ذبح کرنا غیر فطری عمل ہے قدرت نے اسے زندگی دی ہے تو انسانوں کو کوئی حق نہیں
کیا جانوروں کو ذبح کرنا ان پر ظلم ہے
کیا جانوروں کو ذبح کرنا ان پر ظلم ہے ✒️🖇️ : محمد عارف رضا مدنی  _______________________   سوال  جانور کو ذبح کرنا غیر فطری عمل ہے قدرت نے اسے زندگی دی ہے تو انسانوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ان کی زندگی کو ختم کر دے   الجواب بعون الملک الوھاب  جانوروں کے ذبح کے عمل کو غیر فطری اور ظلم قرار دینا حکمت الہی سے ناواقفیت کی دلیل ہے اس کو ہم درج ذیل مقدموں میں بیان کریں گے  (1) جانور دو طرح کے ہیں (1) جو عقل و شعور رکھنے والے یا طاقتور ہیں یہ اپنی طاقت و قوت اور اپنی چالاکی کے ذریعے اپنی غذا حاصل کر لیتے ہیں جیسے شیر چیتا کتے بلیاں وغیرہ یہ جانور اپنی غذا حاصل کرنے میں انسانوں کے محتاج نہیں نیز یہ اپنی حفاظت خود کر لیتے ہیں یہ اپنی حفاظت میں دوسروں کے محتاج نہیں ہیں (2) وہ جانور جو نہ تو طاقت و قوت رکھتے ہیں اور نہ ہی عقل و شعور جس کے ذریعے اپنا رزق حاصل کر سکیں بلکہ ان کا رزق انسانوں پر منحصر ہے جیسے کہ بکری بہنس وغیرہ نیز یہ اپنی حفاظت میں بھی انسانوں کے محتاج ہیں (2) انسان عمومی طور پر مفاد پرست واقع ہوا ہے وہ ہر چیز میں اپنا فائدہ دیکھتا ہے اگر اس کا فائدہ ہو تو وہ کام کرتا ہے اور اگر اس…

1 تبصرہ

  1. گمنام
    اسلام نے زبح کی اصول ہمیں بتایا ہے