مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

کتاب معارف علم غیب

کتاب معارف علم غیب مرتّبہ : مولانا ارسلان احمد مصباحی (بنارسی) عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)تخصص فی الحدیث سال دوم مکتب صراط پبلیکیشنز [مراد آباد]
کتاب معارف علم غیب  مرتّبہ : مولانا ارسلان احمد مصباحی (بنارسی) عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)تخصص فی الحدیث سال دوم مکتب صراط پبلیکیشنز [مراد آباد]


کتاب معارف علم غیب

 مرتّبہ : مولانا ارسلان احمد مصباحی (بنارسی)


16 ذو الحجہ 23 جون / بروز اتوار عزیز گرامی وقار مولانا ارسلان مصباحی (مدن پورہ) کے گھر بغرض ملاقات حاضر ہوئی ، مختلف ٹوپک پر تبادلۂ خیال ہوا ، اسی دوران موصوف نے اپنی تصنیف لطیف بنام `"معارف علم غیب"` عطا فرمائی ، یہ کتاب ہند کے مشہور اشاعتی مکتب صراط پبلیکیشنز [مراد آباد] سے شائع ہوئی ہے، کتاب کا سرِ ورک جہاں دیدہ زیب ہے وہیں کتاب کے صفحات ، فارمیٹنگ بھی بہترین انداز پر کی گئی ہے ، موصوف نے شروع میں کسی دوسرے موضوع پر لکھنے کا ارادہ کیا تھا مگر حضرت علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی حفظہ اللہ نے عقائد پر کچھ لکھنے کا حکم دیا، چناں چہ کم وقت ہی میں علم غیب جیسے مشہور موضوع پر کتاب تیاری کرکے حضرت نعمانی صاحب کی بارگاہ میں بغرض تصحیح پیش کی ، حضرت نے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کتاب کی اول تا آخر تصحیح فرماکر تقریظ بھی عطا فرمائی ، ساتھ میں بدر الفقہا علامہ مفتی بدر عالم مصباحی [ پرنسپل : الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ] نے بھی کتاب پر تقریظ عطا فرمائی ہے ۔ جس سے کتاب کی اہمیت کو مزید چار چاند لگ گئے ۔ 

کتاب اپنے موضوع پر مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ جامع بھی ہے ، شروع میں غیب کے لغوی و اصطلاحی معانی ذکر کرنے کے بعد علم غیب مصطفیٰ ﷺ کے اثبات پر قرآنی آیات مع تفسیری افادات ، بظاہر غیر خدا کے لیے علم غیب کے انکار پر مشتمل آیات کی درست تشریحات ، علم غیب کے متعلق 44 احادیث عربی متن مع ترجمہ و حوالہ ذکر کیا گیا ہے ۔ 
یہ کتاب عوام اہلسنت کے لیے مؤلف کی طرف سے بہترین تحفہ ہے ، لوگوں کو چاہیے خود بھی مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی مطالعہ کا ذہن دیں، کتاب ملک کے مشہور و معروف مدارس ، لائبریریوں اور علماے کرام تک پہنچے تو قبولیت عامہ میں اضافہ بھی ہوگا اور زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں گے ۔ 

[ کتاب *معارف علم غیب* حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں ! 9927187748 ]  

             ✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی (بنارس)
             تخصص فی الحدیث سال دوم 
          📍مرکزی جامعۃ المدینہ ناگپور

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...