خواجہ سرا (ہجڑا) اسلام کی نظر میں
از : عمران رضا عطاری مدنی بنارسی
شعبہ تخصص فی الحدیث ناگپور
خواجہ سرا (ہجڑا) اسلام کی نظر میں خواجہ سرا (ہجڑا) اسلام کی نظر میں ___________________________________ از : عمران رضا عطاری مدنی بنارسی شعبہ تخصص فی الحدیث ناگپور ___________________________________ خواجہ سراوں کے حقوق چہار جانب نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ فی زمانہ ہجڑوں کو اہمیت دینا تو دور کی ان کو زمانے کا ناسور سمجھا جاتا ہے ،پھر ان کو تکلیف دینا ، برا بھلا کہنا وغیرہ لوگ اپنا حق سمجھتے ہیں حالاں کہ قرآن پاک و حدیث نے ہمیں اس بات کا پابند کیا ہے کہ کسی مسلمان کو ایذا نہ دی جائے۔حتی کہ ایک خنثٰی کا مضمون پڑھنے کو ملا جس میں اس نے یہ درد بھرے انداز میں بیان کیا کہ گھر ہو یا باہر ، ہر طرف اسے ذلت و رسوائی اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان سے خودکشی کرنے کا فیصلہ کرلیا ……. الخ یہ ماحول اس وجہ سے بن رہا ہے کہ لوگوں نے تعلمات اسلام پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے وگرنہ اسلام نے کب اس بات کی اجازت دی ہے کہ دوسوں کی عزتیں پامال کی جائیں ، اسلام نے تو ایک دوسرے تکلیف دینے ، مذاق اڑانے اور ایک دوسرے پر ہنسنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ لیکن یہاں قابل غور بات یہ بھی یہ ہے موجودہ دور میں جو ہجڑے پائے جاتے ہیں انھوں ن…