ماشاءاللہ کی ترکیب

*ماشاءاللہ کی ترکیب* ما:اسم موصول مبتدا شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔ نحو و صرف ترکیب نحوی ترکیب صرفی
ماشاءاللہ کی ترکیب
* ماشاءاللہ کی ترکیب* ما:اسم موصول مبتدا شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔ مبتدا کی خبر کان محذوف ہے کان:فعل ماضی ھو ضمیر فاعل فعل و فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر خبر مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ یا کائنٌ خبر محذوف ہے کائنٌ:اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل فاعل سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ _____________________ ماشاءاللہ کی دوسری ترکیب ما:اسم موصول خبر شاءاللہ:شاء فعل،اسم جلالت فاعل فعل و فاعل مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ۔۔ مبتدا محذوف ہے اور وہ ہے ھٰذا مبتدا و خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ نوٹ:ما کے موصولہ ہونے کی صورت میں عائد محذوف ہے اصل میں یوں تھا ماشاءہ اللہ کان او کائن ________________________ ماشاءاللہ کی تیسری ترکیب ما اسم شرط مفعول بہ مقدم شاءاللہ: شاء فعل اسم جلالت فاعل۔ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ مقدم سے ملکر جملہ فعلیہ کر شرط جزا محذوف کی اور وہ ہے کان کان:کان فعل ھو ضمیر فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ ہوکر جزا۔۔۔ شرط و جزا ملکر جملہ شرطیہ

ایک تبصرہ شائع کریں