درودِ پاک پڑھنے کا حکم کیوں دیا گیا...؟؟( محمد توصیف رضا بن اقبال احمد کھتری)

درودِ پاک پڑھنے کا حکم کیوں دیا گیا...؟؟ درود شریف, محمد توصیف رضا بن اقبال احمد کھتری, ایمان مِلا، اُن کے صدقے، قرآن مِلا اُن کے صدقے
درودِ پاک پڑھنے کا حکم کیوں دیا گیا...؟؟( محمد توصیف رضا بن اقبال احمد کھتری)
درودِ پاک پڑھنے کا حکم کیوں دیا گیا...؟؟ الله تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(56) ترجمہ کنزالایمان بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والوان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔ (سورۃ الاحزاب ، 56) پیارے اسلامی بھائیو! آیتِ درود میں سب مسلمانوں کو درودِ پاک پڑھنے کا حکم دیا گیا، آخر درودِ پاک کی مَشْرُوْعِیَّتْ (یعنی اس کا حکم دینے) میں کیا حکمتیں ہیں؟ سنیئے! اور ایمان تازہ کیجئے! عُلَما فرماتے ہیں: درودِ پاک ایک مستقل عبادت ہے *لہٰذا درودِ پاک کا حکم دینے کی ایک حکمت تو اَجْر و ثواب ہے کہ ہم درود پڑھیں اور اَجْر و ثوا ب کے حقدار بن جائیں *اس میں دوسری حکمت یہ ہے کہ درودِ پاک ایک شکرانہ ہے۔ یعنی ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ہم پر بےانتہا احسانات ہیں (مثلاً *یہ زمین بنی حُضُور کے صدقے *آسمان بنا حُضُور کے صدقے *کائنات بنی حُضُور کے صدقے *ہم دُنیا میں آئے حُضُور کے صدقے *ہمی…

ایک تبصرہ شائع کریں