مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؟‏

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؟‏


ایک بڑے بزرگ سے سوال کیا گیا کہ بتائیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا؟‏‎
کہنے لگے: بیٹا اگر بیٹی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو..‏‎
حضرت عائشہ  ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی ہے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا محمدﷺ کی بیٹی،
اور بیشک نبیﷺ کی بیٹی ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی سے افضل ہوگی۔
لیکن اگر تم بیوی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہے اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی ﷺ کی بیوی
اور بیشک نبیﷺ کی بیوی علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی سے افضل ہو گی ۔۔۔
خلاصہ یہ کہ حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اپنا مقام اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اپنا مقام ہے۔
اسی طرح ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا۔
ہمیں بس ان کی اتباع کا حکم ہے، باقی بحث اور مباحثے میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
صحابہ نبی ﷺ کے دَر والے ہیں،
اہلبیت نبی ﷺ کے گھر والے ہیں،
جس نے صحابہ سے بغض رکھا اس نے نبیﷺ کے" دَر " سے بغض رکھا۔
اور جس نے اہلبیت سے بغض رکھا اس نے نبیﷺ کے " گھر " سے بغض رکھا۔
اور نبیﷺ کے " دَر " اور نبیﷺ کے " گھر " سے بغض رکھنے والے oمسلمان نہیں ہو سکتے۔🥀 سبحان اللہ العظیم 

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...