انڈیا میں مسلمانوں پہ جو ظلم و تشدد اور مسلمانوں کو بے جا قید میں ڈالنا کم تھا کہ اب بیرون ملک والے بھی ہندوستان سے مسلمانوں کو ختم کرنے کی بات کرنے لگے ہیں. اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمارے غیب سے مدد فرمائے اور مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمائے. لیکن اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے مدد کا وعدہ فرمایا ہے ایسے موقع کو دیکھتے ہوئے اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ نے چند تدبیریں عطا کی ہیں اس پر عمل. کرنے سے مسلمان ہندوستان میں مضبوط ہو سکتے ہیں.
1️⃣ ان باتوں کے علاوہ جس میں حکومت کا ہاتھ ہو اپنے تمام معاملات خود سنبھال لیں جیسے جو پیسے وکالت میں خرچ ہوتے ہیں چاہیے کہ مسلمانوں میں سے وکیل ہوں. تاکہ پیسے بچے اور گھر کے گھر محفوظ بھی رہیں.
2️⃣ اپنی قوم سے خرید و فروخت کریں اگرچہ کچھ مہنگا بیچتا ہوتاکہ اپنا پیسہ اپنے ہی گھر میں جائے.
3️⃣ مالدار مسلمان مل کر اپنا بینک کھولیں اور جائز طریقے سے نفع حاصل کر کے مسلمانوں کو مالی طور پر مضبوط کریں
4️⃣ ا ور سب سے اہم مسلمان اپنے دین متین کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں
اگر مسلمان ان چار باتوں پر غور کریں تو اعلیحضرت نے ایسے طریقے بیان کیے ہیں جن پر عمل کر کے ہندوستان کا مسلمان ظالموں کے پنجے سے نجات حاصل کر سکتا ہے
محمد مہتاب رضا چشتی