کتاب ”خطباتِ چشتیہ“ پر ایک تاثراتی تبصرہ
برادرم مولانا سلیم رضا مدنی صاحب کی ایک اور عمدہ کاوش بنام ”خطباتِ چشتیہ“ اس وقت مطالعتی میز پر ہے۔ ماشاء اللہ الکریم! اس کتاب میں استاذِ محترم حضرت مولانا عبد الحلیم چشتی دام ظلہ علینا کے اہم خطابات کو جمع کیا گیا ہے۔
حضرت کے خطابات میں علمی نکات، اصلاحی پہلوؤں اور دینی و معاشرتی رہنمائی کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ ان خطابات کی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں مختلف اہم موضوعات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے، تاکہ قارئین ان سے علمی استفادے کے ساتھ اپنی عملی زندگی کی اصلاح بھی کرسکیں۔
نیز موضوعات کا انتخاب بھی لاجواب ہے؛ عقیدۂ اہلِ سنت، اصلاحِ اعمال، فضائل و واقعات، اور بزرگانِ دین سے عقیدت و محبت وغیرہ مختلف پہلوؤں کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو کہ قابلِ ستائش ہے۔
مزید برآں، یہ کتاب بالخصوص استاذِ محترم کے تلامذہ اور بالعموم ائمۂ مساجد و شائقینِ خطاب کے لیے ایک انمول تحفے کی حیثیت رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں، اس کتاب کی ترتیب و تدوین مرتب کے علمی ذوق اور اپنے استاذِ محترم کے علمی فیضان کو محفوظ کرنے کی قابلِ تحسین کوشش کی عکاس ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس کتاب سے استفادے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس کی ترتیب و تدوین، تخریج و اشاعت میں کسی بھی طریقے سے حصہ ملانے والوں کو دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بجاہِ طہٰ و یٰسین ﷺ۔