معاشرے میں اصلاح کی ضرورت | قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ کی اہمیت

معاشرے میں اصلاح کی ضرورت، نیکی کی دعوت، برائی سے روکنے کی اہمیت، قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ اور ہر مسلمان کی ذمہ داری پر جامع مضمون۔
معاشرے میں اصلاح کی ضرورت | قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ کی اہمیت
✍️ قلمکار حافظ فرمان المصطفیٰ نظامی حسینی حنفی 📝 موضوع معاشرے میں اصلاح کی ضرورت 🏢 ادارہ مرکزی جامعۃ المدینہ، فیضانِ مفتیِ اعظم ہند، شاہ جہان پور معاشرے میں اصلاح کی ضرورت حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر معاشرے میں اصلاح کی اشد حاجت ہے، کیونکہ آج کل ہمارے معاشرے میں نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا جوش و جذبہ پست ہو چکا ہے۔ عدل و انصاف کے تقاضے کما حقہ ادا نہیں کیے جا رہے ہیں، والدین، حکام اور معاشرے کے دیگر ذمہ دار افراد بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کا شکار ہیں۔ اسی بے حسی اور لاپرواہی کے نتیجے میں برائیاں عام ہوتی جا رہی ہیں، اور امتِ مسلمہ عزت و وقار کے بجائے زوال، ذلت اور پسماندگی کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ بیماریاں نہ صرف افراد کی شخصیت کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کے امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کو بھی متاثر کر دیتی ہیں۔ اسی لیے ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ذات کی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے کی اصلاح میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔ سمجھاؤ! کہ سمجھانا فائدہ دیتا ہے موقع کی نزاکت کو سمجھ کر حکمتِ عملی اور پیار و محبت سے سمجھایا جائے، نیکی کی دعوت پیش کی جا…

ایک تبصرہ شائع کریں