فضائلِ اہلِ بیتِ اطہار: مقام اور محبت | قرآن و حدیث کی روشنی میں۔

جانیے اہلِ بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے فضائل، مقام اور ان سے محبت کی اہمیت۔ قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور صحابہ کرام کے طرزِ عمل کی روشنی میں یہ ایمان ا
فضائلِ اہلِ بیتِ اطہار: مقام اور محبت | قرآن و حدیث کی روشنی میں۔
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع فضائلِ اہلِ بیتِ اطہار 🏢 ادارہ المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا فضائلِ اہلِ بیتِ اطہار دنیا میں سب سے عظمت و رفعت والا گھرانا، میرے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا گھرانا ہے۔ یہ وہ مقدس خاندان ہے جس کے در سے لوگوں کو عزت، شرف اور بلندی نصیب ہوتی ہے، کیونکہ یہ کسی عام انسان کا نہیں بلکہ اللہ کے آخری رسول ﷺ کا خاندان ہے۔ اسی لیے انہیں اہلِ بیتِ اطہار کے مبارک لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ آج حضورِ اکرم ﷺ کے وصالِ مبارک کو چودہ سو برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، مگر آج بھی اگر کوئی سید، یعنی حضور ﷺ کی آلِ پاک سے تعلق رکھنے والا ہو، تو اہلِ ایمان اس کی تعظیم و توقیر کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں۔ یہ احترام کسی دنیاوی منصب یا مال و دولت کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس نسبتِ مصطفوی ﷺ کی برکت سے ہے۔ امامِ اہلِ سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا تُو ہے عین نور تیرا سب گھرانہ نور کا قرآنی آیات اہلِ بیتِ اطہار کی عظمت و فضیلت صرف مسلمانوں کے جذبات کا تقاضا نہیں، بلکہ خود قرآنِ کر…

ایک تبصرہ شائع کریں